خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں بجلی میٹر کی ملکیت کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کے بھائی، بہن اور ماں کو قتل کردیا۔

ملزم کا والد سابق واپڈا ملازم تھا، جس کے نام سے گھر پر مفت بجلی کا میٹر لگا ہوا تھا، جس کی ملکیت پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پبی چوکی درب میں پیش آیا، جہاں بجلی کے میٹر کی ملکیت پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک بھائی نے فائرنگ کر کے بہن، بھائی اور ماں کو قتل کر دیا۔

 واقعے کے بعد ملزم بیوی بچوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی بہن کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مردان میں اراضی کا تنازع، فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

مردان(نیوز ڈیسک)مردان میں اراضی کے تنازع پر دو گرہوں میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ اور بیٹے شامل ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

متعلقہ مضامین

  • سمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی، بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ
  • نوشہرہ؛ حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا
  • سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
  • مردان میں اراضی کا تنازع، فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
  • نوشہرہ میں گھریلو تنازعہ پر مسلح شخص نے والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا
  • واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا، شہری نے ایڈمن کو قتل کردیا
  • پبی میں گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا
  •   گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا