بھارتی فلم انڈسٹری کی عہد ساز اداکارہ 91 سالہ وجنتی مالا کے انتقال کی خبروں پر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے تاہم اب اداکارہ کے بیٹے کا بیان سامنے آگیا۔

صرف 16 سالہ کی عمر میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی وجنتی مالا کو 1954 میں فلم ناگن نے شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا تھا۔

اگلے ہی برس یعنی 1955 کی فلم ’’دیو داس‘‘ میں وجنتی مالا نے چندرا مکھی کا کردار ادا کیا جو امر ہوگیا اور آج بھی مداض اس کے سحر میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ برس ہی وجنتی مالا کو بھارت کا دوسرا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز پدما وبھوشن ملا تھا۔ انھوں نے فلم سنگم، جویل تھیف، آمرا پالی، گنوار اور متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا۔

وجنتی مالا کی اچانک موت کی خبروں نے مداحوں کو غم زدہ کردیا تھا تاہم ان بیٹے نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

اداکارہ اور رقاصہ وجنتی مالا کے بیٹے نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ بغیر تصدیق کیے کوئی خبر چلانے سے گریز کریں۔ ایسی خبریں اہل خانہ پر قیامت پر بن ٹوٹتی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وجنتی مالا

پڑھیں:

مصطفی نواز کھوکھر کے والد کی اسلحہ لائسنس کی درخواست  انتقال کے بعد منظور

اسلام آباد:

مصطفی نواز کھو کھر کے والد نواز کھو کھر مرحوم کو ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست ان کے انتقال کے بعد منظور  کرلی گئی۔
 

ہائی کورٹ نے 2018ء  میں دائر کیے گئے مقدمے کا 7 سال بعد فیصلہ سنا دیا ۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نواز کھوکھر انتقال کرچکے ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے ورثا نے مقدمے کی پیروی کی۔

جسٹس اعظم خان نے ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواست منظور  کرتے ہوئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے والد مرحوم  نواز کھوکھر نے بطور ایم این اے 8 مارچ 1987 کو اسلحہ لائسنس لیا۔ پاکستان آرمز رولز 41 کے مطابق وہ اسلحہ لائسنس جو کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوئے تھے، عموماً منسوخ تصور کیے جاتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق رکن قومی اسمبلی  پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتا۔ درخواست گزار کا لائسنس منسوخ تصور نہیں ہوگا۔ پاکستان آرم رولز کے تحت  درخواست گزار کو ان کے لائسنس کی ڈپلیکیٹ کاپی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کی اسلحہ لائسنس کاپی 2015ء  میں گم ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی نواز کھوکھر کے والد کی اسلحہ لائسنس کی درخواست انتقال کے بعد منظور
  • مصطفی نواز کھوکھر کے والد کی اسلحہ لائسنس کی درخواست  انتقال کے بعد منظور
  • پاکستانی نوجوان خواتین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • کنزا ہاشمی اور رجب بٹ کا ماضی میں کیا گیا ڈرامہ سامنے آ گیا
  • نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
  • دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا نام سامنے آگیا
  • سابق نیول چیف افتخارسروہی اسلام آباد میں انتقال کرگئے
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • بابر اعظم کے والد ایک بار پھر بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے