UrduPoint:
2025-03-09@13:03:14 GMT

ملک میں مسلسل 14 ویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

ملک میں مسلسل 14 ویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) ملک میں مسلسل 14 ویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ، رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران ملک میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی مہنگی ہونے کے سلسلے کو بریک نہیں لگ سکی ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران چینی مزید مہنگی ہو گئی، یہ مسلسل 14 واں ہفتہ تھا جب میں ملک میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے کے دوران ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان کی آمد ہر شہر کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رمضان کے 6 روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا، شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں چینی 170 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 8250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ہی چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ جائے گی۔

تاجروں نے چینی مہنگی ہونے کا ذمے دار حکومت اور شوگر ملوں کو قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی۔ حکومت کو خبردار کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی جائے ورنہ چینی مہنگی ہو جائے گی۔ تاہم حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، اس لیے چینی کی ایکسپورٹ سے چینی مہنگی نہیں ہو گی۔ تاہم ایک مرتبہ پھر حکومتی دعوٰی غلط ثابت ہوا اور چینی کی قیمت کو پر لگ گئے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی کی قیمت میں رمضان المبارک چینی مہنگی ہو ملک میں چینی میں چینی کی کے مطابق کے دوران اضافہ ہو فی کلو

پڑھیں:

راولپنڈی؛ مہنگی گاڑیاں چرانے والے 3 چور گرفتار، 5 گاڑیاں برآمد

راولپنڈی میں 3 کار چوروں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔  

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے تین کار چور گرفتار کرکے ڈیرھ کروڑ روپے سے زاہد مالیت کی پانچ  گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان ماسٹر کی(چابی) کی مدد سے گاڑیاں چوری کرتے اور پشاوراور لکی مروت لے جا کر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کی شناخت  نعمان،محمد جنید اور عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی۔

 پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔۔

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، کتنے کا ہوگیا؟
  • رمضان المبارک : 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا
  • 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا
  • اس ہفتے 13 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 20 کی قیمتیں کم ہوئی
  • چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے ہو گئے
  • رمضان المبارک میں کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ
  • رمضان المبارک : کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ
  • راولپنڈی؛ مہنگی گاڑیاں چرانے والے 3 چور گرفتار، 5 گاڑیاں برآمد
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 ملین ڈالر کا اضافہ