چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چودھری، عون عباس کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس پبی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس کے موجودہ سیشن کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی— فائل فوٹوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا۔
اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر رولنگ میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، عون عباس اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عمل درآمد کیا گیا، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کر کے اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔