عطاء تارڑ کی کیبل آپریٹرز کے وفد کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
عطاء اللہ تارڑ نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر کیبل آپریٹرز کے مسائل، اُن کے حل اور کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں اور دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں۔
ملاقات میں وفد نے کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیبل آپریٹرز
پڑھیں:
گورنر سندھ کا بڑا اعلان؛ اورنگی، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی
کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ بنانے کے دیرینہ مسئلے کے لیے ان کی آواز بننے کا اعلان کردیا ۔
اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر سحری کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے پاس جا کر حل کروانے کی یقین دہانی کروادی ۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ شہر کا دوسرا بڑا مسئلہ پانی کا ہے، جس کے حل کے لیے کل ہی ایم ڈی واٹر بورڈ کو بلا کر کہوں گا کہ جتنا پانی دوسرے علاقوں کو دیا جارہا ہے اتنا ہی اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کو بھی دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ شہر سے جو لوٹا ہوا مال ہے، وہ واپس کرنا ہوگا اور شہریوں کو روشنیاں، روزگار، پانی، گیس، بجلی اور جرائم سے پاک شہر میں جینے کا حق دینا ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر مافیا کے ہاتھوں روزانہ شہری ٹریفک حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔ مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، میں پھر بھی عوام کے ساتھ موجود ہوں۔ عوام کی بات کرنے پر کوئی ہٹاتا ہے تو سو بار ہٹا دے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو گورنر ہاؤس کے باہر ایک بیل لگی ہے، اس کو بجا کر دیکھیں اور کوئی پوچھے تو بتایا جائے کہ گورنر کا بھائی ہوں۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے لیے گورنر ہاؤس میں کروائے جانے والے آئی ٹی کورسز کے لیے بغیر کسی ٹیسٹ کے داخلے کا بھی اعلان کیا۔