آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کیلئے تیکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیو ز )پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے جاری تکنیکی سطع کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ پالیسی سطع کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تکنیکی سطح کے مزاکرات میں جمعے کو خیبرپختونخوا نمائندہ کی مشن سے ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے معاشی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس قانون سازی بارے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پر محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ مذاکرات میں سرکاری افسران کی کارکردگی بڑھانے کے بارے میں امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور گورننس میں بہتری کے لیے اقدامات بارے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تکنیکی سطح کے مزاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب اقتصادی جائزے کے لیے پالیسی سطح پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

صدر ایف پی سی سی آئی کا بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کا مطالبہ 

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہے، آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہوں گے، بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں کے لیے ٹیکس شرح میں کمی ترجیح ہونی چایئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر بات کی جائے، بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے، آئی ایم ایف پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی اور سماجی خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ،اب ہمارا ہدف معاشی نمو ہونا چاہیے، ہمارا ٹیکس کا نظام معیاری نہیں جو کاروبار کے چلنے میں بڑی رکاوٹ ہے، مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 6 فیصد پر آچکی، پالیسی ریٹ میں بڑی کمی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے ، بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ایف پی سی سی آئی کا بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کا مطالبہ 
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا
  • پہلا مرحلہ مکمل، آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے  ہوں گے، خیبر پی کے کا نمائندہ بھی ملا 
  • ایک ارب ڈالر قسط کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • اہم ڈیٹا کے تبادلے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کیلئے تکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل،دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا
  • آئی ایم ایف سے تیکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل
  • پاکستان کا یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور