پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 4 مارچ کو فتنۃ الخوارج نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل سے ان کے ناپاک ارادے ناکام ہو گئے۔اپنی ناکامی کے خوف میں حملہ آوروں نے دو بارودی مواد سے لدی گاڑیاں کنٹونمنٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خودکش بمباروں سمیت 16دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مارے گئے خارجیوں سے امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک خوارج سے ایم 24 اسنائپر رائفل، ایم 16 اور ایم 4 اسلحہ برآمد ہوا، یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہے۔
اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر 6 خوارج کو ہلاک کیا، ہلاک خوارج سے بھی امریکی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بنوں : دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

بنوں کینٹ میں ہونے والے حملے اور بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل ، بارودی مواد کی دفعات شامل ہیں۔مقدمہ کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، حملے میں سیکورٹی فورسزکے 9 اہلکار شہید اور18اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بنوں کینٹ حملے میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، بنوں کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔دہشت گردی کے حملے کے دوران دھماکوں سے آس پاس گھر منہدم ہونے سے خواتین اور بچوں مقامی لوگ لوگ زخمی اور شہید ہوئے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے اسپتال پہنچا دیا، دہشت گردوں کے حملے سے 6 گاڑیاں مکمل جل گئیں جبکہ متعدد فائرنگ سے خراب ہوئی ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی مواد سے کینٹ کے اندر دفتر منجمد کئے، کینٹ کے اندر خودکش دھماکے بھی کئے گئے۔

یاد رہے 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاؤنی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ بنوں کینٹ خودکش حملوں میں فتنہ الخوراج کے 16 دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے تھے، ان ہلاک خوارجین میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے، اس حملے کی ساری منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیا۔ مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے دو بارودی گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں : دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
  • ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
  • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین خوارج ہلاک
  • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک
  • بنوں کینٹ حملے میں افغانستان سے لایا گیا امریکی ا سلحہ استعمال ہوا ، رپورٹ میں انکشاف
  • بنوں حملے میں افغانستان سے لایا امریکی اسلحہ استعمال ہوا ‘ ثبوت سامنے آ گئے
  • ہلاک خوارج سے ایم 24 اسنائپر رائفل، ایم 16 سمیت امریکی اسلحہ برآمد
  • پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر
  • پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرعام پر