کیا بغیر وضو لیپ ٹاپ یا موبائل اسکرین پر قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کہا جاتا ہے کہ وضو یا طہارت کے بغیر موبائل یا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر قرآن کی تلاوت کی جاسکتی ہے، کیا واقعی کوئی شخص وضو اور طہارت کے بغیر اسکرین پر قرآن مجید پڑھ سکتا ہے اور اسکرین کو چھو بھی سکتا ہے؟
قرآنِ مجید (یعنی مُصحَفِ مقدّس ) کو وضو اور طہارت کے بغیر چھونا منع ہے،البتہ بے وضوزبانی تلاوت کرنا اگرچہ خلافِ مستحب اور خلافِ اَولیٰ ہے لیکن جائز ہے۔
موبائل یا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی اسکرین پر چونکہ قرآنی کلماتِ مبارکہ کے نقوش ثبت نہیں ہوتے، یہ محض سوفٹ ویئر ہوتا ہے، لہٰذا سوفٹ ویئر پر قرآنِ کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں ۔اگر سوفٹ ویئر پر تلاوت کرتے ہوئے ورق پلٹنا پڑے توسافٹ ویئر کے جس حصے میں آیات نظر آرہی ہیں، اُس حصے کو نہ چھوئے، اطراف سے چھوکر ورق پلٹے ۔
افضل تو یہ ہے کہ باوضو اور باطہارت تلاوت کی جائےلیکن بے وضو زبانی یا اسکرین پرتلاوت کرنا خلافِ مستحب اور خلافِ اَولیٰ ہے ،مگر جائز ہے، بعض اوقات انسان سفر کے دوران فلائٹ میں ہوتا ہے اور کئی حضرات اسکرین پر تلاوت کر رہے ہوتے ہیں، ممکن ہے وہ باوضو نہ ہوں، بہرحال یہ جائز ہے لیکن افضل یہ ہے کہ حتی الامکان باوضو تلاوت کی جائے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تلاوت کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماوں ودیگر کیخلاف 9 مئی کے کیسزمیں سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی رہنماوں ودیگر کیخلاف 9 مئی کے کیسزمیں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی اور سماعت15 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری و دیگر نامزد ہیں جبکہ اسد عمر کیجانب سے دائر بریت کی درخواست پر دلائل ہوناتھے جو نہ ہوسکے، گذشتہ پیشی پر عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔پی ٹی آئی رہنماوں پر دفعہ 144 کی خلاف کی دفعات کے تحت تھانہ ترنول میں 2 مقدمات درج ہیں۔