Express News:
2025-03-09@15:50:18 GMT

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 15 کارکنان کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 15 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرتے ہوئے وکیل کو ملزمان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کی۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی دیں کہ ملزمان آئندہ اس طرح کے کسی بھی کام میں ملوث نہیں ہوں گے۔ ملزمان کے وکلاء کے مطابق ملزمان مقدمے میں نامزد نہیں۔ ملزمان کے وکلاء کے مطابق شناخت پریڈ ضرور ہوئی مگر قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔  

فیصلے کے مطابق ملزمان کے وکیل نے کہا کہ  مدعی مقدمہ اندراج مقدمہ کا مجاز نہیں تھا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا گیا۔ پراسکیوشن کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی بھی کی۔ ریکارڈ کے مطابق مقدمے مین شریک ملزمان کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی۔ شریک ملزمان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ ملزمان کا مقدمے میں ایک ہی کردار ہے تو ان تمام ملزمان کی ضمانت بھی منظور کی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق ملزمان اسلام آباد ملزمان کی

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں، آئی جی اسلام آباد کا عالمی یوم خواتین پر پیغام

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہداء، غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی نوجوان خواتین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں ویمن پولیس اسٹیشن اور ڈیجیٹل ویمن پولیس اسٹیشن دونوں بڑی مستعدی سے کام کررہے ہیں، ان پولیس اسٹیشنز میں خواتین شہریوں کے مسائل کو فوری طورپر حل کیا جاتا ہے، اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مرد اہلکاروں سے کم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین پولیس اہلکاروں کو فرائض کے لیے بہتر ماحول فراہم کررہے ہیں، معاشرتی ترقی کے لیے خواتین کو مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ خواتین پولیس تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں، خواتین پولیس اہلکاروں کا لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کردار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 march Islamabad Police women day

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد؛ خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
  • 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری 
  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی پر واپس موڑ لی گئی
  • مصطفی نواز کھوکھر کے والد کی اسلحہ لائسنس کی درخواست انتقال کے بعد منظور
  • اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں، آئی جی اسلام آباد کا عالمی یوم خواتین پر پیغام
  • 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فریقین کونوٹس جاری
  • پراسیکیوشن ام حسان و دیگر پر کار سرکار میں مداخلت ثابت نہیں کرسکی، ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
  • 26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی ٹیم کے 10 ارکان جے آئی ٹی میں طلب