WE News:
2025-03-09@05:42:35 GMT

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ ماورا حسین

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ ماورا حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ماروا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی فین ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار کی تمام فلمیں دیکھی ہیں اور ان کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ وہ کئی بار دیکھ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین 3 بھارتی فلمیں چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

ماورا حسین نے سلمان خان کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ملک کو اچھا دکھانے کے لیے دوسرے ملک کو برا دکھانا ضروری نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ وہ رنبیر کپور کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین کی رومانوی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے بھارت میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد وہ متعدد بھارتی شوز میں انٹرویو دیتی نظر آئیں۔ یہ فلم 2016 میں ریلیز کی گئی تھی تاہم یہ باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟

فلم کی دوبارہ ریلیز نے غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے صرف بھارت میں 5 دنوں میں 25.

16 کروڑ روپے کما کر ہمیش ریشمیا کی فلم ’بی آر‘ اور ’لویاپا‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ یہ ماورا حسین کی پہلی اور آخری بالی ووڈ فلم تھی۔ اس کے بعد وہ پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں نظر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی وی پر توجہ مرکوز کرلی۔ ان کے پاس یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری ہے۔ انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کو ایک طرف رکھ دیا کیونکہ وہ اپنے اداکاری کے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ بجرنگی بھائی جان سلمان خان صنم تیری قسم ماورا حسین

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ بجرنگی بھائی جان صنم تیری قسم ماورا حسین اداکارہ ماورا حسین بالی ووڈ انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

30واں یومِ شہادت، ڈاکٹر صاحب ہمیں معاف کرنا

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر صاحب، بے شک کچھ کوتاہیاں، سُستیاں، نالائقیاں بھی سرزد ہوئیں، کچھ سازشوں کا شکار بھی ہوئے، کچھ مشکلات اور دشواریاں بھی حائل ہوئیں، لیکن بزرگان، برادران اور عزیزان آپ کی وراثت کے تحفظ اور بقا کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر مخلصانہ کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ بس آپ خدا کے حضور انکی کامیابی کیلئے دعا کرنا۔ ڈاکٹر صاحب ایک بار پھر پوری شرمندگی سے اعتراف کرتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب ہم شرمندہ ہیں، ڈاکٹر صاحب ہمیں معاف کرنا۔ تحریر: محمد اشفاق شاکر

ڈاکٹر صاحب
30 برس بیت گئے
اور آپ کے بغیر بیت گئے
ڈاکٹر صاحب
لگتا ہے کہ فراز نے سچ ہی کہا تھا
وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
اور شاید یہ بھی سچ کہا تھا کسی نے کہ
گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن
بہت اداس بہت بے قرار گزرے گی

ڈاکٹر صاحب
بہت سچ ہے کہ آپ کے نظریاتی وارث کہ
جنہیں آپ نے اپنی آفاقی و ملکوتی وصیت میں یاد رکھا تھا
وہ تمام تر مشکلات، رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود
آپ کی سوچ اور آپ کے افکار کے راستے کو نہ صرف زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ مسلسل آگے بڑھتے چلے جا رہے ہیں
ڈاکٹر صاحب
آپ کے ان بہت ہی عزیز فرزندان نے آپ کی وراثت یعنی آپ کے نظریئے پر ایک لمحے کے لیے بھی نہ کسی مصلحت سے کام لیا، نہ کبھی کوئی لچک دکھائی اور نہ ہی کبھی پیچھے ہٹے

ڈاکٹر صاحب
ان جوانوں نے مردہ باد امریکہ کے نعرے کو آپ کے نام کے ساتھ کچھ اس طرح زندہ رکھا کہ آج پوری قوم اس نعرے میں آپ کی پاکیزہ روح کے ساتھ ہم آواز ہوچکی ہے
ڈاکٹر صاحب
آپ کے کچھ مخلص رفقاء تو کچھ محلاتی سازشوں کے نتیجے میں ملک سے ہجرت پر مجبور کر دیئے گئے ہیں
کچھ راہ سُرخ پر چلتے ہوئے آپ کے پاس پہنچ چکے ہیں
ڈاکٹر صاحب
کچھ ابھی تک عہدِ وفا پر یوں باقی ہیں کہ اپنی سفید ریش، سفید بالوں، کمزور جسموں کے ساتھ اپنی دوسری یا تیسری نسل کا ہاتھ پکڑے اسی راستے پر گامزن ہیں کہ جس راستے پر آپ انہیں چھوڑ آئے تھے

ڈاکٹر صاحب
کچھ جوان بھی ہیں کہ جنہوں نے شاید آپ کو دیکھا تو نہیں، آپ کے ساتھ کام تو نہیں کیا، لیکن آپ کے ملکوتی کردار سے متاثر ہو کر آپ کے افکار اور نظریات کو درک کر لیا اور پھر آپ کے راستے پر اسی طرح چل رہے ہیں، جیسے آپ خود انہیں چلتا چھوڑ آئے ہوں
ڈاکٹر صاحب
نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ خبریں آپ تک پہنچانا بہت ضروری ہیں
ڈاکٹر صاحب
یہ بتاتے ہوئے شرمندہ ہوں کہ آپ کی تنظیم کچھ تھوڑی سُکڑ سی گئی ہے
ڈاکٹر صاحب
تنظیم کا ترجمان مجلہ اب ہارڈ کاپی کی بجائے Pdf کی شکل میں شائع ہو رہا ہے

ڈاکٹر صاحب
زیادہ تر عزیزان تنظیم میں آتے ہیں، اپنا دورانیہ گزارتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، بہت کم ایسے ہیں کہ جن میں تنظیم آتی ہے
ڈاکٹر صاحب
ایک سچ یہ بھی ہے کہ وہ دوست اور بزرگان کہ جنہیں ہم سینیئرَ یا سابقین کہتے ہیں، ان میں سے بھاری اکثریت اپنے فرزندان کو تنظیم کے ساتھ منسلک کرنے سے ہچکچاتے ہیں
ڈاکٹر صاحب
تنظیم کا مرکزی کنونشن کچھ پاکیزہ نما سازشوں کے نتیجے میں پہلے جامعہ سے آپ کے مرقد پر منتقل ہوا، پھر ایک اور جامعہ بلکہ جامعہ کے ساتھ ملحقہ کھیتوں میں گیا اور اب لاہور سے اسلام آباد آگیا

ڈاکٹر صاحب
اس سب کچھ کے باوجود یہ بھی سچ ہے کہ آپ کے روحانی فرزندان آپ کی وراثت، یعنی آپ کے افکار، آپ کے نظریات اور آپ کی تنظیم کی بقاء اور مضبوطی اور خود مختاری کے لیے کوشاں ہیں
مرکزی دفتر کی انتہائی نفاست کے ساتھ تزئین و آرائش کرکے ایک انتہائی خوبصورت اور مثالی قسم کا مرکزی دفتر بنا دیا گیا ہے
لاہور میں ایک وسیع قطعہ اراضی خرید کر تنظیم کے پروگراموں اور مستقبل کو دوسروں کا دستِ نگر بننے سے محفوظ کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں

ڈاکٹر صاحب
بے شک کچھ کوتاہیاں، سُستیاں، نالائقیاں  بھی سرزد ہوئیں، کچھ سازشوں کا شکار بھی ہوئے، کچھ مشکلات اور دشواریاں بھی حائل ہوئیں، لیکن بزرگان، برادران اور عزیزان آپ کی وراثت کے تحفظ اور بقا کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کر مخلصانہ کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ بس آپ خدا کے حضور ان کی کامیابی کے لیے دعا کرنا۔
ڈاکٹر صاحب ایک بار پھر پوری شرمندگی سے اعتراف کرتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب ہم شرمندہ ہیں
ڈاکٹر صاحب ہمیں معاف کرنا

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا
  • پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
  • بینک فراڈ کیس: ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا
  • امیر گیلانی کو سگنل دیتی رہی پھر بھی اس نے اظہار محبت نہیں کیا، ماورا حسین
  • ماورا حسین کی سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش
  • ماورا بالی ووڈ کے کونسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟
  • سلمان اکرم کی بات ساتھ چلنے اور ساتھ چلانے والی نہیں: جے یو آئی سینیٹر
  • 30واں یومِ شہادت، ڈاکٹر صاحب ہمیں معاف کرنا
  • ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی