پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم 5 سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء) پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل ،ڈپٹی سپیکرٹری فنانس رافعہ قیوم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگر موجود تھے۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جرنلسٹ انڈوونمنٹ فنڈز کی رقم ڈبل کردی ہے، جرنلسٹس سپورٹ فنڈز کی رقم 5کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کردی گئی ہے، مریم نواز پنجاب کے صحافیوں کیلئے انقلابی اور تاریخی اقدامات کررہی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے جلد ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا پراسیس مکمل کیا جائے گا، مریم نواز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں ، صحافی برادری کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
اجلاس میں پنجاب کے 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز کے اجرائ کی منظوری دی گئی، 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کیلئے علاج معالجے کیلئے فنڈز کے اجرائ کی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث جو صحافی رہ گئے انکی درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں انٹرٹین کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صحافیوں کی کی رقم
پڑھیں:
رمضان کا مہینہ ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں، شرجیل انعام میمن
شرجیل میمن : فوٹو فائلوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے میں بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں، اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، جیل سے رہائی ملے مگر ساتھ عقل بھی دے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف ہیں، یہی ہمارا اصولی موقف ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں تمام صحافیوں سے ملاقات و افطار کا اہتمام کیا گیا، پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ رہی ہے، آمرانہ و جابرانہ دور میں پیپلز پارٹی اور میڈیا ساتھ ساتھ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکنگ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کےلیے نظام بنا رہے ہیں، جو صحافی فرائض کی انجام دہی میں زخمی ہو، پیپلز پارٹی اس کے ساتھ کھڑی ہوگی، صحافیوں کی تمام تنظیمیں آپس میں متحد ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 15 رمضان کے بعد رات گئے پیپلز بس سروس کے اوقات بڑھا دیں گے۔