Nawaiwaqt:
2025-03-09@05:12:34 GMT

ثناء جاوید کاسوشل میڈیا پر شعیب ملک سے محبت کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

ثناء جاوید کاسوشل میڈیا پر شعیب ملک سے محبت کا اظہار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔ثناء جاوید پاکستان کی صفِ اوّل کی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 9.1 ملین سے زائد فالوورز موجود ہیں۔گزشتہ سال جنوری میں ثناء جاوید نے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔ دونوں کی پہلی ملاقات ایک گیم شو کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا اور پھر یہ خوبصورت رشتہ شادی میں تبدیل ہو گیا۔ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔انہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج اور ہر دن آپ کو سیلیبریٹ کر رہی ہوں، آپ  جادو کی طرح ہیں، شعیب ملک!یہ محبت بھرا پیغام دیکھ کر مداح خوش ہو گئے اور اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے لگے۔ثناء جاوید اور شعیب ملک کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کی تصاویر پر ہزاروں مداح محبت بھرے تبصرے کر تے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ثناء جاوید شعیب ملک

پڑھیں:

علی گونی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

بھارتی ٹیلویژن اسٹار علی گونی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بیت اللّٰہ کے سامنے احرام پہنے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

گزشتہ روز شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی اداکار نے عمرہ ادا کر لیا ہے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد سنت ادا کرتے ہوئے اپنا سر بھی منڈوا لیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ???????????? ???????????? ???????????????? (@alygoni)


اس کے ساتھ ہی علی گونی نے عمرے کی ادائیگی کی خوش خبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی ایک حدیث کا ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمدللّٰہ رمضان میں عمرہ ادا کرنا حج کے برابر ہے اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق رمضان میں عمرے کی ادائیگی میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔

بھارتی اداکار کی پوسٹ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد بھی دی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان سے کب کب اور کہاں ملتے ہیں؟
  • امیر گیلانی کو سگنل دیتی رہی پھر بھی اس نے اظہار محبت نہیں کیا، ماورا حسین
  • علی گونی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی
  • رانا ثناء کی امریکی سیاسی سفارتکار سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال 
  • پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت پر خریدنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر
  • ثناء جاوید کا شعیب ملک سے محبت کا اظہار
  • ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل
  • سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی