حکومت کا اہم فیصلہ، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
سٹی42: وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ، بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت کر دیئے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کی اعلیٰ سطح پر ترقیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت کر دیئے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اِس ضمن میں جاری کردہ گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی کے لئے سول سرونٹس (ترقی) قوانین 2010 میں اہم ترمیم کر کے نئی پالیسی نافذ کی ہے،پالیسی میں وفاقی حکومت کی جانب سے سول سرونٹس (ترقی) قوانین میں کی گئی ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سول سرونٹس (سیکریٹری، بی ایس 22 اور مساوی عہدوں پر ترقی) کے قواعد 2010 میں ترمیم کی ہے، ترمیم سول سرونٹس ایکٹ 1973(LXXI of 1973) کی شق 25(1) اور ایس۔آر۔او 120 (I)/98، مورخہ 27 فروری 1998 کے تحت دیئے گئے اختیارات کے تحت کی گئی ہے۔
نئے قواعد کے مطابق سول سرونٹس رولز 2010 کے قانون نمبر 4 میں ایک نئی شق شامل کی گئی ہے، جس کے تحت وہ افسران جو ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں دو مرتبہ بی ایس 22کیلئے ترقی کیلئے زیر غور آئے ہوں اور انہیں ترقی نہ دی گئی ہو، وہ آئندہ اس عہدے کیلئے نااہل تصور کئے جائیں گی۔
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر
ترمیم کے تحت گریڈ 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ سے 2 بار مسترد افسران کی ترقی پر پابندی عائد کی گئی ہے، گریڈ 22 میں ترقی کیلئے 2 مرتبہ مسترد افسر آئندہ ترقی کے اہل نہیں ہوں گے اور ریٹائرمنٹ پر گریڈ 21 سے ہی ریٹائرڈ تصور کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیوروکریٹس کی وفاقی حکومت میں ترقی کے سول سرونٹس گریڈ 21 سے کی گئی ہے کے تحت
پڑھیں:
خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی:محسن نقوی
سٹی42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام، محسن نقوی نے کہا خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمہ داری بھی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی،خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنیوالے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔
تعلیم،ملازمت ،آگے بڑھنےکے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے،خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے،خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ، اب بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے،خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،عہد کرتے ہیں خواتین کیلئے بہتر، محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کریں گے۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز