کیا صدر ٹرمپ عمران خان کو رہا کروائیں گے؟ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سوال نظر انداز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کیا صدر ٹرمپ عمران خان کو رہا کروائیں گے؟ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سوال نظر انداز کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں پاکستانی نژاد صحافی کے عمران خان کی رہائی بارے پوچھے گئے سوال کو یکسر نظر انداز کردیا۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے سوال کے پہلے حصے عمران خان کی رہائی کو قطعی نظر انداز کرتے ہوئے سوال کے دوسرے نکتے پر کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکا کا مفاد ایک ہے اور دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور امریکا کے بیچ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں تعاون انتہائی اہم ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پاکستانی نژاد صحافی (غالباً جلیل آفریدی) کے عمران خان بارے سوال کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے سوال کے دوسرے نکتے پر کچھ یوں تبصرہ کیا۔۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ شریف اللہ 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، اس کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انصاف کا سامنا کرانے کے لیے شریف اللہ کو امریکا لایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، ٹرمپ کے امریکیوں کو محفوظ رکھنے کے عزم کے تحت شریف اللہ گرفتار ہوا۔
انھوں نے کہا کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو صدر کی خارجہ پالیسی آگے لےجانے کے لیے پرجوش ہیں، صدر ٹرمپ کی ’پہلے امریکا‘ کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ صدرٹرمپ کی قیادت میں امریکا مزید محفوظ اور خوشحال ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی محکمہ خارجہ
پڑھیں:
شریف اللہ نے پاکستانی اور امریکی حکام کے سامنے اعتراف جرم کیا، ترجمان وائٹ ہاؤس
اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاوس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلیجنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 13 امریکی ہیروز کی فیملی کو انصاف دلوایا۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا، شریف اللہ نے افغانستان، روس اور ایران میں حملوں کا اعتراف کیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ شریف اللہ نے اعتراف جرم پاکستانی حکام کے سامنے کیا، امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ جو بائیڈن بھدے انخلا کے ذمہ دار تھے، ان کے پاس دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے تین سال تھے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق بائیڈن نے کام مکمل کرنے کی کوشش تک نہ کی، صدر ٹرمپ نے گولڈ اسٹار فیملیز سے قریبی تعلق رکھا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا صدر ٹرمپ نے احتساب کا وعدہ کیا اور اسے پورا کرکے دکھایا، صدر ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب سے پہلے گولڈ اسٹار فیملیز سے بات کی۔ کانگریس سے پہلے صدر ٹرمپ نے گولڈ اسٹار فیملیز کو گرفتاری سے آگاہ کیا۔