نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت پر خریدنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
نیٹ میٹرنگ صارفین سے خریدی گئی بجلی کے ٹیرف میں بڑی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری ہیں، جس میں ایک جانب بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بلز میں شامل جی ایس ٹی کم کرنے کی تجویز عالمی مالیاتی ادارے نے مسترد کردی ہے وہیں نیٹ میٹرنگ صارفین سے خریدی گئی بجلی کے ٹیرف میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پاور پرچیزنگ کے حوالے سے اہم پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے شیئر کردیا ہے، جس کے مطابق نیٹ میٹرنگ والوں سے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک خریدی جائے گی۔
پہلے نیٹ میٹرنگ صارفین سے پیداکی گئی بجلی 27 روپے یونٹ خریدی جارہی تھی، جس کے بعد اب آئی ایم ایف سے شیئر کیے گئے پلان میں 17 روپے کم کرکے 10 روپے فی یونٹ پر خریدنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے سوال کیا ہے کہ گرڈ چھوڑ کر آف گرڈ والے صارفین کے مسئلے کو کیسے حل کیا جائے گا، جس پر حکومت فی الحال اس پر کوئی واضح جواب یا پلان شیئر نہیں کر سکی ہے۔
مذاکرات میں پاور کمپنیز کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں میں کمی کے لیے مالیاتی گنجائش کا استعمال کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ صارفین سے آئی ایم ایف
پڑھیں:
لاہور ڈیولپمنٹ پلان میں شفافیت سے 16 ارب روپے کی بچت
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پلان میں شفافیت سے 16 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔
لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان پر رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ شہر میں مستقبل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر سیوریج سسٹم بنایا جائے گا، جس کے مطابق واسا لاہور میں مجموعی طور پر 780 کلومیٹر کی 1 سے 6 فٹ قطر کی نئی پائپ لائنز بچھائے گا جس میں پہلے مرحلے میں لاہور میں 450 سیوریج لائنیں ڈالی جائیں گی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس کی بحالی کو بھی ڈیولپمنٹ پلان میں شامل کیا گیا ہے۔
مریم نواز کی زیرِ صدارت رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ پر اجلاس ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے فیز میں لاہور کے 6 زون کی تعمیر و مرمت اور ڈیولپمنٹ کی جائے گی، پلان میں فراہمی و نکاسیٔ آب کے نظام، رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر شامل ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لیے لاہور ڈیولپمنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے کنٹریکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر ایک ایپ کے ذریعے نیسپاک پراجیکٹ کی انسپکشن کر سکے گا، لاہور ڈیولپمنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریکنگ کی جا سکے گی۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اس کے علاوہ دیہات میں بھی گلیاں شہروں کی طرح بہترین بنائی جائیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کا نہر کی بھل صفائی کرانے کا حکم بھی صادر کیا۔