چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط باہمی احترام ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط باہمی احترام ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی احترام چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط ہے۔ امریکہ کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں سے اس نے کیا حاصل کیا ہے، کیا افراط زر میں بہتری آئی ہے یا بدتر ہوئی ہے، اور کیا امریکی عوام کی زندگیاں بہتر یا بدتر ہوئی ہیں۔
چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات باہمی اور مساوی ہیں۔ اگر ہم تعاون کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔اگر امریکہ دباؤ ڈالنے پر بضد رہے تو چین ثابت قدمی کے ساتھ جوابی اقدامات اٹھائےگا۔
جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس نے اتحاد نہ بنے، محاذ آرائی نہ کرنے اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا راستہ تلاش لر لیا ہے۔ پختہ، لچکدار اور مستحکم چین روس تعلقات کسی ایک لمحے یا واقعےکے باعث تبدیل نہیں ہوں گے اور نہ ہی کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے متاثر ہوں گے ۔ یوکرین بحران کے حوالے سے وانگ ای کا کہنا تھا کہ بحران کے پہلے دن سے ہی چین نے مذاکرات اور سیاسی حل کی وکالت کی ہے۔ چین امن کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔
مذاکرات کی میز دراصل تنازعات کا خاتمہ اور امن کا آغاز ہے۔ایک ملک کی سلامتی دوسروں کے عدم تحفظ پر مبنی نہیں ہو سکتی۔ صرف مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے نئے تصور پر عمل درآمد سے ہی یوریشیا اور دنیا میں طویل مدتی امن اور استحکام کا حصول ممکن ہوگا۔ چین عالمی برادری کے ساتھ ملکر بحران کے حتمی حل اور دیرپا امن کے حصول کے لئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات پر اظہار اطمینان
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں، اس سال چینی صدر کے 2015ء میں پاکستان کے تاریخی دورے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد بھی دی، وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے تمام بنیادی مسائل پر پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے چین کے قومی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی تعاون پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں، اس سال صدر شی جن پنگ کے 2015ء میں پاکستان کے تاریخی دورے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے اس یادگار موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کیں، وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئے دعوت کی بھی تجدید کی۔
وزیراعظم نے سی پیک کے تحت مختلف اقدامات، منصوبوں کے بروقت نفاذ اور تکمیل کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چینی سفیر نے چینی قیادت کے لیے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے ملک میں میکرو اکنامک صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔