پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ورنہ کل اجلاس کی صدارت نہیں کرونگا، چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ اسکینڈل کے 3 مقدمات سے بری کردیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تینوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج ہم اس کے اتحادی ہیں، میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹر کوپیش کرے، گرفتار سینیٹر کو کل پیش نہ کیاتو احتجاجاًاجلاس کی صدارت نہیں کروں گا،ہمیشہ قوانین کی مطابق ذمہ داریاں ادا کیں۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو غیرقانونی شکار کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود پنجاب حکومت نے انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کررکھے ہیں تاہم پنجاب حکومت انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے سے انکاری ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ گرفتار سینیٹر پنجاب حکومت
پڑھیں:
سید یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چودھری، عون عباس کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے
چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کے دونوں سینٹرز کے موجودہ سیشن کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ دونوں سینٹرز کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس پبی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس کے موجودہ سیشن کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چودھری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔