چین کی سفارتکاری تاریخ کی درست سمت کی طرف رہےگی،چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ  صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین  نے سفارتی شعبے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔

سربراہی سفارتی کاری  چین کے سفارتی شعبے میں اعلیٰ ترین درجہ پر قائم رہتی ہیں۔ سال 2025 میں سربراہی سفارتکاری ایک نئے عروج تک پہنچے گی۔ گزشتہ ماہ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایشیائی سرمائی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ رواں سال  ہم چینی عوام کی جاپان مخالف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ بھی شاندار طریقے سے منائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سلسلہ وار اہم سرگرمیاں منعقد کریں گے۔

جمعہ کے روز وانگ ای نے مزید کہا کہ رواں سال میں بین الاقوامی صورتحال کو جیلنچز کا سامنا کرنا ہے۔ چین کی سفارتکاری ہمیشہ کی طرح تاریخ کی درست سمت کی طرف رہتی ہے اور بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیتی ہے۔ ہم اپنے یقین کی بدولت  دنیا میں یقینی قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔چین اپنے ملک کے مفادات کی حفاظت کرے گا  ، دنیا کے امن و استحکام کو برقرار رکھے گا، بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے  اور عالمی مشترکہ ترقی کے لیے تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔

چین کھلے پن کو وسعت دیتے ہوئےمختلف ممالک کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کے مواقع شیئر کرے گااور کثیرالجہتی آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کرے گا۔ چین بین الاقوامی تعاون کا کھلا، جامع اور غیرامتیازی ماحول پیدا کرے گا اور مشترکہ مفادات اور کھلے پن کی حامل اقتصادی  عالمگیریت کو فروغ دے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاتی سے ملاقات

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاتی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

جدہ (سب نیوز )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر برائے بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کی ستائش کی گئی۔

اسحاق ڈار نے سیزفائر معاہدہ کروانے میں مصر کی کاوشوں کوسراہا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، معاشی تعلقات اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا اور فلسطینی مقصد کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاتی سے ملاقات
  • پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ، خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اسحاق ڈار کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
  • ایک غیر یقینی دنیا میں، آپ چین پر اعتماد کر سکتے ہیں، ظفرالدین محمود
  • وزیراعظم کی چین کے صدر، وزیر اعظم اور چینی عوام کو دو کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر مبارکباد
  • وزیر اعظم سے چینی سفیر سے ملاقات،پاک چین دوطرفہ تعاون کی یقین دہانی 
  • چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط باہمی احترام ہے، چینی وزیر خارجہ
  • امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ، سی آئی اے کو تشویش
  • امریکا کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ
  • سمیڈا میں بین الاقوامی معیارکی ورک فورس بھرتی کی جائے، وزیراعظم