انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمیپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی ہے اور ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

 ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز تک کے میچز کے سنسنی خیز لمحات اورشائقین کا جوش و جذبہ دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو کا اختتام چیمپیئنز ٹرافی کے ساتھ ’شکریہ پاکستان‘ کے جملے سے کیا گیا ہے۔

آئی سی سی سیفٹی اینڈ سکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے بھی پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے تاہم پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا، یہ ٹورنامنٹ بہت شاندار رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے ہوا تھا۔ جبکہ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اور فائنل میچ 9 مارچ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستان چیمپینز ٹرافی 2025 دبئی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان چیمپینز ٹرافی 2025 چیمپیئنز ٹرافی

پڑھیں:

روہت شرما کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اہمیت اختیار کرگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے مستقبل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا نتیجہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہت شرما مستقبل میں ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے

بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگارکر نے مستقبل سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ اور روہت شرما سے تبادلہ خیال کیا اور اپنے ارادوں سے آگاہ کیا جس پر نہ بورڈ نے اعتراض کیا اور نہ ہی روہت شرما نے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ روہت شرما سمجھتے ہیں کہ ابھی ان میں کرکٹ باقی ہے اور وہ ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں اور ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ وہ خود کرنا چاہتے ہیں، لیکن ساتھ وہ اس بات پر بھی راضی ہیں کہ کسی نئے کھلاڑی کو ابھی کپتان بنادیا جائے تاکہ اگلے بڑے ایونٹس کے لیے وہ تیار ہوسکے۔ روہت شرما کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کے مستقبل پر بھی بات ہورہی ہے مگر اس پر زیادہ توجہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ’میں نے باڈی شیمنگ نہیں کی‘، روہت شرما کو موٹا کہنے پر کانگریس رہنما پر تنقید

بھارتی کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل اور روہت شرما کے فیصلے کا انتظار کررہا ہے، اگر فائنل کے بعد روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے ہیں تو فورڈ فوری طور پر مستقبل سے متعلق کوئی فیصلے کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مہندرا سنگھ دھونی بھی ریٹائرمنٹ سے 2 سال کرکٹ کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے اور یوں ویرات کوہلی کو 2019 کے ورلڈ کپ سے قبل کپتانی کرنے کا موقع مل گیا تھا۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہونے کے قریب، نیا بھارتی ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟

دوسری طرف یہ بات بھی ہورہی ہے کہ روہت شرما کے بعد بھارتی ٹیم کی قیادت کس کو سونپی جائے، اس حوالے سے سب سے پہلا نام تو نائب کپتان شبھمن گل کا آرہا ہے مگر ان کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ ابھی بہت ناتجربہ کار ہے، لیکن اگر ورلڈ کپ سے پہلے انہیں یہ ذمہ داری دے دی جائے تو اگلے 2 سال میں وہ اچھے کپتان بن سکتے ہیں۔

دوسری طرف فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا نام بھی لیا جارہا ہے مگر ان کے فٹنس مسائل کے سبب یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی فائنل: کیا انڈیا کو دبئی میں ’ہوم ایڈوانٹیج‘ حاصل ہے؟
  • چیمپیئنز ٹرافی فائنل سے قبل انڈین ٹیم کودھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی زخمی ہوگئے
  • چیمپیئنز ٹرافی، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ فائنل میں وکٹ کیسی ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر پاکستان کا معترف
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ
  • آئی سی سی کا پلیئرز آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کن 3 کھلاڑیوں میں مقابلہ ہے؟
  • روہت شرما کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اہمیت اختیار کرگیا
  • چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں شاندار انعقاد، آئی سی سی نے ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے ساتھ ویڈیوشیئر کردی۔
  • چیمپیئنز ٹرافی  کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی پاکستان کی معترف