امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات کرنے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے، حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہو گا، امریکا میں تارکینِ وطن کا داخلہ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالرز دیے، چاہتا ہوں روس اور یوکرین کے درمیان جلد جنگ بندی کا معاہدہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ٹک ٹاک میں دلچسپی ہے، امید ہے کہ چین کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت غیرملکی ایپس پر پابندی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے، اسٹیل اور ایلومینیئم پر محصولات میں ترمیم نہیں کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ کی غلط پالیسی سے افغانستان کو نقصان اٹھانا پڑا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں، جو ممالک اپنی افواج پر مناسب اخراجات نہیں کر رہے وہ دفاع کے مستحق نہیں، سعودی عرب کے دورے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اس کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے یرغمالیوں کے گروپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر حماس کے خلاف دھمکی والی پوسٹ جاری کی۔ کہا حماس تمام یرغمالیوں کو ابھی رہا کرے اور مرنے والوں کی باقیات بھی واپس کرے۔

مزید پڑھیں: اگر کوئی ٹرمپ کی تعریف پر خوش ہے تو یہ بچگانہ حرکت ہے، سلمان اکرم راجا

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جو اسے درکار ہے، اگر میرے کہنے کے مطابق کام نہ ہوا تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔ غزہ خوبصورت مستقبل کا منتظر ہے، لیکن اگر یرغمال بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو آپ مارے جاؤ گے۔ یرغمالیوں کو ابھی رہا کرو، ورنہ اس کی سخت قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

مزید پڑھیں: کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، اب وہ ٹرمپ کی تعریف پر ناراض ہیں، رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ ٹرمپ کی تازہ دھمکی 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں واپسی سے قبل ان کی ’مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی‘ کی عکاس ہے۔ جس کے بعد جنوری 2025 کے وسط میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیلی یرغمالی رہا امریکا ٹرمپ حماس یرغمالی

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے خفیہ مذاکرات کی تصدیق
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے قیدیوں کی رہائی کیلئے بات کرنیکی تصدیق کردی
  • یرغمالی رہا نہ کیے تو ’مارے جاؤ گے‘، ٹرمپ کی غزہ کو دھمکی
  • ’شالوم حماس‘، کیساتھ ٹرمپ کی حماس کو کھلی دھمکیاں
  • یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا سے براہ راست مذاکرات، حماس نے تصدیق کر دی
  • حماس کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق
  • ٹرمپ کا حماس قیادت پر فلسطینی علاقے چھوڑنے پر زور
  • اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
  • حماس کے ذرائع نے امریکہ سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کر دی