ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بری
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل سے متعلق 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ کرپشن کیس کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران شواہد اور دلائل کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کو مقدمات سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا گیا۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔
یہ مقدمات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) میں مبینہ کرپشن سے متعلق تھے، جن میں کئی اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔
عدالت کے فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی کے وکلا نے اس فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا۔
اس کیس کے دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور آئندہ سماعتوں میں مزید فیصلے متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
پڑھیں:
مجھ پر کیس بنانے والے اتحادی حکومت کا حصہ ہیں: یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔
وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کردیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کل کچھ ارکان کہہ رہے تھے کہ چیئرمین سینیٹ سیر سپاٹے کرتے ہیں، ایوان میں نہیں آتے، سینیٹ کا رکن پہلی بار نہیں بنا، کئی سال قومی اسمبلی اور سینیٹ میں رہا ہوں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر کوئی رکنِ سینیٹ جیل میں ہے تو رول کے مطابق میں پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھیکہا کہ کل ایک اور ممبر کو بھی اٹھا یا گیا ہے، پنجاب اور وفاقی حکومت سے کہتا ہوں کہ دونوں ارکان کو پروڈیوس کریں، اگر نہ کیا تو میں پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔