Daily Mumtaz:
2025-03-09@03:41:43 GMT

کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 1 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 1 ریکارڈ

وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک اور شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ سرد رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر قلات میں منفی 2 ڈگری، نوکنڈی میں 8 ڈگری، سبی میں 9 ڈگری، گوادر میں 12، تربت میں 14 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں کل سے گرمی کی لہر کا امکان، ہیٹ ویو کا خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آگیا

کراچی:

شہر قائد میں کل سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔  

ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔  

ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے جو موجودہ موسمی حالات میں متوقع نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 6 ریکارڈ
  • کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
  • کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • کراچی میں کل سے گرمی کی لہر کا امکان، ہیٹ ویو کا خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آگیا
  • وادیٔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 1ڈگری تک گرگیا
  • کراچی میں رمضان کے آخری ایام میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے
  • خیبرپختونخوا میں موسم سرد، دیرمیں پارہ منفی ایک تک گر گیا
  • کراچی سے سردی رخصت، درجہ حرارت بڑھنے سے متعلق نئی پیشگوئی