نیا ایرانی دارالحکومت مکران کے ساحل پر بنانے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ایران کا نیا دارالحکومت مکران کے ساحل پر بنانے پر غور جاری ہے۔
اس حوالے سے تہران سے ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ تہران کی جگہ نیا دارالحکومت مکران کے ساحل پر منتقلی کی منصوبہ بندی جاری ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جدہ، ایرانی وزیر خارجہ کی اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں
ان ملاقاتوں میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوتحال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان اور شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شام جدہ پہنچے جہاں انہوں نے جمعے کو اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوت حال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان و شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے مذکورہ مسائل پر ایران کے نقطہ نظر کو بیان کیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آج صبح ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان"، عمانی فارن منسٹر "بدر البوسعیدی"، مصری وزیر خارجہ "بدر عبدالعاطی" اور تیونس کے فارن منسٹر "محمد علی النفطی" سے ملاقات شامل ہے۔ ابھی تک ان ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو باضابطہ طور پر منظر عام پر نہیں آ سکی۔