دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت کرنا ناگزیر ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات کر رہا ہے اور نہ ہمیں بات کرنے دے رہا ہے، وفاق نے افغانستان سے بات چیت کیلئے طے شدہ ٹی او آرز سرد خانے میں ڈال دیے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق تماشا دیکھنے کے بجائے دہشتگردی کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے، خیبرپختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہے ہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف کے پی کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشتگردی کے قومی مسئلے کے حل کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اندرونی و بیرونی سطح پر دہشتگردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، کے پی حکومت دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغانستان سے بات بیرسٹر سیف نے کہا
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی جیو نیوز کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ملاقاتیں نہیں تاہم دونوں لیڈر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔