ٹرمپ کا یوٹرن، کینیڈا اور میکسیکو پر عائد کردہ ٹیرف ایک دن بعد ہی مؤخر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز

واشنگٹن:(شاہ خالد ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر عائد ٹیرف کو دو اپریل تک موخر کر دیا اور اوول آفس میں ٹیرف مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر ڈو نلڈٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا اور ٹیرف مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کرتے ہیں، 2 اپریل کو امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا، تمام ممالک پر بلاتفریق برابر ٹیرف لگائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں روس اور یوکرین میں اہم بات چیت ہوئی، امن کیلئے یوکرین معاہدہ چاہتے ہیں، یوکرین کی مدد کے لیے امریکا نے اربوں ڈالر دیئے۔

جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں، شاید چین 4 پانچ سال میں روس کے برابر ہوجائے گا تاہم روس اورچین سے جوہری ہتھیاروں کی کمی کےحوالےسےبات چیت کریں گے ، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ اچھا ہوگا کیونکہ یہ طاقت بہت جنونی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس سمیت تمام ممالک سےبات ہوئی لیکن کسی نےمثبت جواب نہیں دیا، نیٹو میں سب دوست ہیں لیکن اس وقت امریکا مصیبت میں ہے، فرانس یورپی ممالک کوجوہری ہتھیاروں کی چھتری فراہم کررہا ہے۔

سوشل میڈیا ایپس پر پابندی سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ ٹک ٹاک سمیت غیرملکی ایپس پر پابندی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کینیڈا اور

پڑھیں:

ڈونلڈ کا خامنائی کو خط: ’جوہری معاہدہ نہ کیا تو دوسری طریقے سے نمٹیں گے‘

بیک وقت کئی مسائل میں سینگ پھنسانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب ایرانی سپریم لیڈر کو خط لکھ دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے حلف برداری کے ساتھ ہی کینیڈا کو امریکی اسٹیٹ بنانے، گرین لینڈ پر قبضہ کرنے اور برآمدی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے جیسے اقدام سے دنیا کو پریشان کر دیا تھا، انہوں نے یوکرین مسئلے پر ڈرامائی قلابازی کھانے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو  خط لکھ دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کو لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر گفتگو کے خواہاں ہیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جوہری مسئلے پر گفتگو کے لیے رضامند ہو جائے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ’فوکس‘ کو دیے جانے والے انٹرویو میں

کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ایران کی قیادت خط وصول کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے بین السطور ایران سے ’نمٹنے‘ کا ذکر کئی بغیر کہا اگر ایران بات چیت پر راضی نہ ہوا تو دوسرا متبادل یہ ہے کہ ہمیں کچھ کرنا پڑے گا کیوں کہ آپ ایک اور جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دے سکتے۔

امریکی صدر کے مطابق مجھے امید ہے کہ آپ بات چیت کریں گے کیوں کہ یہ ایران کے لیے بہت بہتر ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی کینیڈا سے آنے والی لکڑی اور ڈیری پروڈکٹس پر ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • ایران سے جنگ نہیں مذاکرات کروں گا؛ وہ عظیم لوگ ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط
  • ڈونلڈ کا خامنائی کو خط: ’جوہری معاہدہ نہ کیا تو دوسری طریقے سے نمٹیں گے‘
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے کیوں ملتوی کیا؟
  • کینیڈا، میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کیلئے مؤخر
  • کینیڈا کا امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا اعلان
  • کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کیلئے مؤخر
  • صدر ٹرمپ کا یو ٹرن، کینیڈا اور میکسیکو پر عائد کردہ ٹیرف ایک دن بعد ہی مؤخر کر دیا
  • امریکا نے ہتھیاروں کے بعد یوکرین کو خفیہ معلومات کی فراہمی بھی معطل کر دی