سابق نیول چیف افتخارسروہی اسلام آباد میں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ‘خبر نگار خصوصی ‘این این آئی)سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی افتخارسروہی انتقال کرگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخارسروہی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا جب کہ ایڈمرل(ر) افتخار سروہی 1986 تا 1988 پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ افتخار احمد سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، وہ 1986ء تا 1988ء پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔وہ 1955ء میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور ء1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی و سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار احمد سروہی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے‘صدر مملکت نے مرحوم افتخار احمد سروہی کے اِنتقال پر لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا ،صدر مملکت نے ملک کے دفاع کیلئے مرحوم افتخار سروہی کی خدمات کو سراہا ،صدر مملکت کی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس ا ف افتخار احمد سروہی افتخار سروہی پاک بحریہ کے اسلام ا باد سٹاف کمیٹی صدر مملکت ف کمیٹی
پڑھیں:
سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
پشاور:جماعت اسلامی کے سابق امیر خبر پختونخوا و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق ملزم نے پہلے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے۔
بیچ بچاؤ کے درمیان شکیل خان خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
ڈی پی او صوابی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کا دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے، ملزم کی کی گرفتاری جلد یقینی بنائے گی۔