سٹی42: ماہ رمضان کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 36,500 سے زائد مساجد، 2,179 امام بارگاہوں اور 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 75,000 سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہوں گے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں پر 5,000 سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔صوبہ بھر کی حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹ اور 12,000 سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز چیکنگ کے لیے استعمال کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور سکیورٹی کو مزید بڑھا دیں۔ انہوں نے علما کرام اور مشائخ عظام سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات میں بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مذہبی مقامات کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود رہیں۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

دوسری جانب آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور مساجد کے منتظمین و امن کمیٹیوں کے ارکان سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 امام بارگاہوں اور

پڑھیں:

سیکرٹری داخلہ نے پنجاب میں 4 جیل افسروں کے تبادلے کر دیئے

پنجاب کی جیلوں میں تبادلے، سیکرٹری داخلہ نے 4 جیل افسروں کو تبدیل کر دیا۔ حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات، محمد علی خان سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال تعینات ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی جیلوں میں تبادلے، سیکرٹری داخلہ نے 4 جیل افسروں کو تبدیل کر دیا۔ حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات، محمد علی خان سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال تعینات ہو گئے۔ محمد جہانگیر کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ جبکہ کاشف رسول ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تلاوت جرم بنادیا گیا؛ مسلم بزرگ پر بہیمانہ تشدد
  • موٹرویز پر 150کلومیٹر سے زائد رفتار پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں،ترجمان
  • ویانا، رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا گیا
  • پہلا مرحلہ مکمل، آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے  ہوں گے، خیبر پی کے کا نمائندہ بھی ملا 
  • سیکرٹری داخلہ نے پنجاب میں 4 جیل افسروں کے تبادلے کر دیئے
  • ایک ارب ڈالر قسط کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • اہم ڈیٹا کے تبادلے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • لودھراں میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج
  • وزیر اعلیٰ رمضان نگہبان پیکیج: مستحقین میں رقم کی تقسیم جاری