Express News:
2025-03-09@01:51:44 GMT

یہ ثابت کریں کہ ہم نے سنجیدگی نہیں دکھائی، نعیم حیدر

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ ہم کیسے سیریس نہیں ہو رہے؟، یہ ثابت کریں کہ ہم نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض انجام دینے اور کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عون عباس بپی کو کس نے اٹھایا؟، نامعلوم لوگ اٹھا کر لے گئے، جب بھی احتجاج ہوتا ہے نامعلوم میرے گھر آجاتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے میں بتاؤں کہ یہ مسئلہ میری رائے میں کیا ہے اورکیسے شروع ہوا، اصل میں ہماری افغان پالیسی پہلے دن سے ہی ناقص رہی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف صاحب کے زمانے میں ہم نے ملٹری کورٹس تک بنائیں جو مناسب کام نہ تھا۔

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ جو پنجوتا صاحب نے گفتگو کی تو اس کے ذمے دارچوہدری صاحب آپ اور میں ہیں، یعنی عام آدمی ہے، یہ سیاسی جماعتیں توخطا سے پاک ہیں، جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو ساری وہ حرکتیں کرتے ہیں جو پنجوتا صاحب کے ساتھ آج ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی جتنی مرضی مقبول ہو جائے سیاسی طور پر تنہائی کے فیصلے کر رہی ہے، ان کی لیڈرشپ جتنی بھی ہے وہ جیل میں جا کر اللہ جانے کیا کرتی ہے ، عمران خان کو سچائی نہیں بتا رہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرفراز نے 11 سیریز جیتیں تو عمران خان نے انہیں ہٹادیا، حافظ نعیم

لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 11 سیریز جیتیں تھیں لیکن عمران خان نے انہیں ہٹا دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان ٹھیک ہونا چاہیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے 11 سیریز جیتی تھیں تو اس وقت عمران خان نے ایکش لے کر انہیں ہٹا دیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے جہاں عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر تنقید کی وہی سیاسی حوالے سے ان کی حمایت کی اور انہیں مظلوم قرار دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے رواں برس ملک گیر کنونشن کرنے کا اعلان کیا، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر ایکشن لینے کی عزم ظاہر کیا اور حکومت پنجاب پر شدید تنقید کی۔

متعلقہ مضامین

  • سی سی ڈی جرائم پیشہ افرادکیلئے خوف کی علامت ثابت ہوگا، آئی جی پنجاب
  • حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فوری کمی کا اعلان کرے، حافظ نعیم
  • آج خواتین کی صلاحیتوں اور خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے: گورنر پنجاب
  • نیٹو نے رقم خرچ نہ کی تو ہم ہر گز انکا دفاع نہیں کریں گے، ٹرمپ
  • حکومت نے امریکی آشیرباد کیلئے نئی سہولت کاری کا آغاز کر دیا: حافظ نعیم
  • سرفراز نے 11 سیریز جیتیں تو عمران خان نے انہیں ہٹادیا، حافظ نعیم
  • پی ٹی آئی والے ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی باہر آجائیں، حافظ نعیم
  • پراسیکیوشن ام حسان و دیگر پر کار سرکار میں مداخلت ثابت نہیں کرسکی، ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
  • 30واں یومِ شہادت، ڈاکٹر صاحب ہمیں معاف کرنا