میکرون کے بیان پر پیوٹن کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ نپولین کی روس کیخلاف مہم کا انجام کیا ہوا تھا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ یہاں اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں، جو نپولین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر میکروں کے روس سے متعلق بیان پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ نپولین کی روس کے خلاف مہم کا انجام کیا ہوا تھا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ یہاں اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں، جو نپولین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے گذشتہ روز ایک بیان میں روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین کے تنازع میں اس امن کا انتخاب کرنا ہے، جو روس کے لیے موزوں ہو۔ انہوں نے کہا کہ امن اور سلامتی کی شرائط پر روس کے لیے مستحکم پیش رفت کی ضرورت ہے اور ایسا امن منتخب کرنا ہے، جو روس کی سلامتی کا ضامن ہو۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کچھ لوگ
پڑھیں:
’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی‘، بابر اعظم کے والد کا بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ ’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی۔
بابر اعظم کے والد نے بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ باس از آل ویز رائٹ۔
یہ بھی پڑھیے’پیسے نہیں ہوتے تھے، میں بابر سے جھوٹ کہتا کہ میں نے کھانا کھا لیا اور بابر مجھ سے‘، والد بابر اعظم
’(بابر اعظم) آئی سی سی کی ٹونٹی 20 آف دا ایئر ٹیم کا رُکن منتخب ہونے اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہوا، کوئی بات نہیں۔ نیشنل ٹی 20 اور پی ایس ایل میں انشاء اللہ پرفام کرکے جلد ٹیم میں دوبارہ آئے گا۔‘
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Azam (@azamsiddique59)
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جو محترم بہت بڑےسابقہ کھلاڑی ہیں، اُن سے درخواست ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔ اگر پلٹ کر کسی نے جواب دیا تو شاید وہ برداشت نہ کر پائیں۔آپ ماضی ہیں اور دوبارہ کبھی نہیں کھیلیں گے۔
’دوسرا، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے تو حضور! میں ہی اُس کا پہلا اور آخری کوچ، سپوکس پرسن، منٹور اور دنیا میں سب سے خیر خواہ اور باپ ہوں، جن کے نہیں ہیں یا وہ اس قابل نہیں ہیں وہ صبر کریں۔
یہ بھی پڑھیےبس کا کرایہ بچا کر سموسے کھانے کا اپنا مزہ تھا، بابر اعظم کی یادیں
انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے پیار کرنے والوں سے درخواست ہے، جو چیخ پکار کیے ہوئے ہیں، دن رات اُن کی بات سُننے سے پہلے ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی رہی ہے، پی سی بی کی ویب سائٹ پر ایک دفعہ دیکھ لیا کریں۔ باقی عقل مندوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔
پاکستان زندہ باد
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعظم صدیقی بابر اعظم بابر اعظم کے والد پی سی بی کرکٹ