بنوں میں پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا، افسر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس ائی نثار کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس ائی نثار کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس موبائل روٹین کی گشت پر تھی خرگئی ہوٹل کے قریب کے پہلے سے نصب موادی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکے بعد بنوں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس موبائل بارودی مواد دھماکے میں
پڑھیں:
انا للہ و انا الیہ راجعون ، گاڑی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔