ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کےلیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ جب کہ باقی ملک کےلیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کیلئےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔
بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
پارلیمنٹ سے اپنی تنخواہیں بڑھوا کر پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی ماہانہ اجرت میں 50 فیصد کٹ لگادیا
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔
ذرائع ملازمین نے کہا کہ ہمارے اہل خانہ کو بھی پارٹی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہم پارٹی کے ساتھ روز اول سے کام کرتے رہے اور ایسے موقع پر ہمارے ساتھ ایسا کرنا نا انصافی ہے۔
ملازمین نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں جس کا پھل ہماری تخواہیں کاٹ کر ملا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے کے حق میں نہیں تھا مگر پارٹی کے اکائونٹس منجمند ہیں، پارٹی کو کرائسس کا سامنا ہے، حالات بہتر ہونے پر ملازمین کی تنخواہیں دوبارہ بڑھائیں گے۔