ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارت کی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا 2024 میں شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی سابق کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ 14 سالہ شادی 2024 میں ختم ہوئی۔
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی۔
تاہم ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کھلاڑیوں کے نام ایک محبت بھرا خط شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
ان کے خط میں پیشہ ور کھلاڑیوں کو درپیش جدوجہد کا ذکر ہے۔
مزیدپڑھیں:”اب ہو گا رات بھر ۔۔۔،،مانسہرہ میں آئی ڈی سی لیب کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر غیر اخلاقی پیغام کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا
پڑھیں:
یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار ثمر جعفری نے سوشل میڈیا پر یادگار تصاویر شیئر کردیں۔
کمسن بچوں کی شادی کے موضوع پر مبنی ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ثمر جعفری اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی متعدد خوبصورت تصاوری شیئر کی ہیں، جن میں ان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر بھی شامل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Samar Jafri (@samarjafri_)
ایک تصویر میں ثمر جعفری دوستوں کے ساتھ انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں تو کسی تصویر میں وہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں، ایسی ہی ایک تصویر انہوں نے اپنے بچپن کی بھی شیئر کی ہے۔
اداکار ثمر جعفری کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی