Daily Ausaf:
2025-03-06@17:34:57 GMT

اہم سیاستدان نےمعروف گلوکارہ سے شادی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

بھارت کی سیاسی جماعت (بی جے پی) کے رکنِ اسمبلی نے سوشل میڈیا پر مقبول گلوکارہ سے شادی کرلی ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی، جس کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مشہور ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2 لاکھ فالوورز ہیں۔گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب

سٹی 42 : جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی  نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔ 

 یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہرافشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کئے، جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔ 

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

طلبی کے نوٹسیز جن افراد کو جاری کئے گئے ان کے نام

’’آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک‘‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے کافی مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام افراد اس معاملے میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کو بذریعہ  نوٹس 7 مارچ 2025ء دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے، نوٹسیز میں ان تمام افراد پر واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں ۔ 

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب
  • ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل
  • بی جے پی رکنِ اسمبلی نےمعروف گلوکارہ سے شادی کرلی
  • بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے مشہور گلوکارہ سے شادی کرلی
  • پی ٹی آئی کی فوج مخالف سوشل میڈیا مہم، بیک چینل مذاکرات کو دھچکا
  • فوج مخالف پی ٹی آئی سوشل میڈیا مہم، بیک چینل مذاکرات کو دھچکا
  • یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟
  • معروف بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کرلی؛ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • باڈی بلڈر بھارتی خاتون کی شادی کی تصاویر وائرل؛ سب دنگ رہ گئے