انوکھی چوری ، چور گودام سے 1 کروڑ کے انسانی بال چرالے گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بھارت میں چوروں نے ایک گودام سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چوری کرلیے۔
چوری کا واقعہ 28 فروری کو بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں 6 چوروں نے مل کر ایک گودام میں رکھے گئے 90 لاکھ سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چوری کرلیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چورے کیے جانے والے انسانی بالوں کو چین، ہانگ کانگ اور برما برآمد کیا جانا تھا جہاں وہ وگز بنانے میں استعمال ہونے تھے جب کہ واقعے سے کچھ دن پہلے ہی چائنیز خریدار نے بال دیکھنے کے لیے گودام کا دورہ بھی کیا تھا۔
بھارتی پولیس کا ب کہنا ہےکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس میں چوروں کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ چوروں کو پکڑا جاسکے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انسانی بال
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ پر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد قابو پالیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق گودام میں جانے کا صرف ایک ہی رستہ ہے اور دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز اندر نہیں جا پارہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ گودام میں وینٹی لیشن نہیں ہے، ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کے بعد فائر فائٹر گودام میں پہنچ گئے ہیں۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے، انتظامیہ کے پاس فائر این او سی بھی نہیں ہے۔