رواں سال کے نوبل انعام کیلئے امیدواروں کی تعداد 300سے زائد ہو گئی،ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

ناورے (سب نیوز )رواں سال کے نوبیل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی سیاستدانوں کا دعوی ہے کہ اس فہرست میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔

ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 338 نامزدگیاں ہوئی ہیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ پچھلے سال کی 286 نامزدگیوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، لیکن 2016 میں درج ہونے والے ریکارڈ 376 نامزدگیوں سے کم ہے۔

اگرچہ نوبیل انعام کی کمیٹی نامزدگیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کرتی، لیکن کچھ لوگ، جنہیں نوبل انعام کے لیے امیدوار نامزد کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے وہ اپنی طرف سے نامزد کردہ افراد یا تنظیموں کے نام ظاہر کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں پر گھیرا تنگ، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب، بڑے نام بھی شامل

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں پر گھیرا تنگ، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب، بڑے نام بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند اہم رہنماں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ہے۔جے آئی ٹی آئی جی پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہرافشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرونک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، جس کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔

تفتیش کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے کافی مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام مطلوب افراد اس معاملے میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کو بذریعہ نوٹس 7 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوٹسز میں ان تمام افراد پر واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری سمیت سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، موسی ورک اورعلی حسنین ملک کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں پر گھیرا تنگ، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب، بڑے نام بھی شامل
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا :جے آئی ٹی نے 10 پی ٹی آئی ارکان کوطلب کرلیا، بڑے نام شامل
  • نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 13 برس بعد اپنے آبائی گاؤں لوٹ آئیں۔
  • سال 2025 کے نوبیل امن انعام کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے
  • ٹرمپ، پوپ فرانسس اور 300 سے زائد افراد نوبیل امن انعام کے لیے نامزد
  • ملالہ یوسفزئی کا خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقے کا دورہ
  • کراچی میں ایک اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل، رواں سال کی تعداد 17 ہوگئی
  • سعودی عرب میں سالانہ قرآنی مقابلے : 50 کروڑ سے زائد کے انعامات تقسیم
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد معطل کر دی