اسلام آباد (صغیر چوہدری ) ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کرنے والے117 گراں فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
اسلام آباد میں ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے نگران کمیٹی کا پہلا اجلاس کنوینئرڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر حنیف عباسی، وفاقی سیکریڑی داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران نےشرکت کی ۔
اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سستے بازاروں اور اسٹالز پر اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر عوام کو فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں  بتایا گیا کہ اسلام آبادکے مختلف سیکٹرز میں 5 بڑے سستے بازار اور 20 سٹالز قائم کئے گئے ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور کنٹرول کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مشترکہ ٹیمیں تشکیل  دی ہیں۔
مشترکہ ٹیموں نے اب تک مختلف سستے بازاروں، سٹورز اور سٹالز ہولڈرز کو نہ صرف جرمانے کئے بلکہ قانونی کارروائیاں کرتے ہوئے ابتک 117 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اسلام آباد کے سستے بازاروں اور سٹالز پر اشیاخوردونوش کی قیمتیں لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے میں نسبتاً کم ہیں۔
رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سستے بازاروں سمیت دیگر سٹالز پر اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ چینی کی وافر مقدار اور چینی کے سٹالز میں اضافے کو یقینی بنایا جائے۔
رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سستے بازاروں میں گھی، آٹا، چینی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ، دکانداروں کے ساتھ گفت و شنید کرے،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اپنے علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور سرکاری قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں، سستے بازاروں میں نرخ ناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے، سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رمضان سستے بازاروں میں آنے والے صارفین کی سہولیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہیلپ لائن نمبرز اور واٹس ایپ نمبر شئیر کئے جائیں، بعد ازاں نگران کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت قائم سستے بازاروں اور اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اشیاء خوردونوش کی اسلام ا باد سٹالز پر

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ

علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • پیچیدہ ٹیکس نظام،رشوت خوری رسمی معیشت کے پھیلاؤ میں رکاوٹ
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے
  • اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ
  • این اے 18 دھاندلی کیس: تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم
  • کھاد کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ