پاکستان کا ٹیکس وصولی ہدف کم کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے محصولات کی وصولی کے ہدف کو کم کرکے 12 ہزار 480 ارب روپے کرنے کا امکان ہے جو کہ 12 ہزار 970 ارب روپے کے اصل ہدف سے 490 ارب روپے کم ہے۔
تمباکو کی صنعت کے نمائندوں نے بدھ کے روز آئی ایم ایف کے جائزہ مشن پر زور دیا کہ وہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں 25 فیصد کمی کرے اور تیسرا ٹیکس درجہ متعارف کرائے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ ایف ای ڈی میں تیزی سے اضافے سے ٹیکس ادا کرنے والے سگریٹ کی فروخت میں کمی آئی ہے اور غیر قانونی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔
صنعت نے بتایا کہ تمباکو سے ٹیکس وصولی 2021-22 میں 148 ارب روپے سے بڑھ کر 2023-24 میں 277 ارب روپے ہوگئی لیکن اب جون 2025 تک کم ہو کر 243 ارب روپے اور 2026-27 تک مزید کم ہو کر 223 ارب روپے رہ جانے کا امکان ہے۔
ایف بی آر حکام نے خبردار کیا کہ انڈسٹری کی درخواست منظور کرنے سے 50 ارب روپے کا ریونیو نقصان ہوسکتا ہے۔
انہوں نے ٹیکس ادا کرنے والے سگریٹ کے حجم میں کمی کو اسموگ میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف پاکستان ٹیکس وصولی ٹارگٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پاکستان ارب روپے
پڑھیں:
وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا کو چوبیس گھنٹوں میں قلمدان سونپے جانے کا امکان
اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں شامل ہونےو الے وزرا اور وزرائے مملکت کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے، وزیراعظم کل قلمدانوں کی باضابطہ منظوری دے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک کو پٹرولیم کی وزارت دی جائے گی، وفاقی وزیر حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت دی جائے گی جبکہ جنید انوار چوہدری کو آبی وسائل کا قلم دان سونپا جائے گا۔
مصدق ملک سے آبی وسائل کی وزارت واپس لے لی جائے گی اور انہیں موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا جائے گا، شیخ قیصر کو بین الصوبائی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق طارق فضل کو میری ٹائم افیئرز جبکہ بلال اظہر کیانی کو ریلوے کا وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔