سٹی 42: آرمی چیف  نے بنوں چھاؤنی پر ناکام دہشتگرد حملے کے حوالے سے دورہ کیا 

آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، زخمی فوجیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا،جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا، کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر قیمت پر دہشتگردی کا سدباب کرے گی ،آرمی چیف کی معصوم شہریوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا 

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

آرمی چیف نے کہا خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانا خوارج کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، دہشتگردوں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں جاری ہیں، غیر ملکی اسلحے کا استعمال واضح ثبوت ہے،پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، 

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ا رمی چیف

پڑھیں:

بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصو کرلیا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج (4 مارچ کو) افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملے نے ہلاک کر دیا اور باقی ماندہ دہشت گردوں کو محصور کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور قریب گھر کی چھت منہمدم ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارود سے بھری گاڑی بنوں کینٹ حملہ ناکام خارجی ہلاک دہشتگردوں کا حملہ محصور وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • فتنہ الخوارج افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، آرمی چیف
  • حالیہ حملے کے غیر ملکی ہتھیار افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کا ثبوت ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • دشمن عناصر کی ایما پر فعال خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بنوں کینٹ کا دورہ، سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت
  • جنرل باجوہ، فیض حمید اور عمران خان نے دہشتگردوں کو واپس بسایا،خواجہ آصف
  • ہمارے بچوں، خواتین اور شہریوں کی شہادت ناقابل برداشت، پختون یار خان
  • جاپان کا دورہ اور خواتین کے تھانے
  • حکومت اسرائیلی جارحیت پر کیوں خاموش ہے؟، حزب‌ الله
  • بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصو کرلیا گیا