بلوچستان کی قوم پرست سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل(بی این پی مینگل) کی کال پر مظاہرین نے قومی شاہراہیں بند کردی ہیں۔

مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو میاں غنڈی کے مقام پر، کوئٹہ جیک آباد قومی شاہراہ کو دشت کے مقام پر جبکہ نوشکی، تفتان، گوادر حب چوکی اور کیچ سمیت اندرون بلوچستان مختلف شاہراہیں احتجاجاً ٹریفک کے لیے بند رہیں، بی این پی مینگل کے احتجاج کے باعث قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم منظور کرانے کے لیے ہمارے 2 لوگوں کو اٹھایا گیا، اختر مینگل

 وی نیوز سے بات کر تے ہوئے بلو چستان نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے بتایا کہ ہمارا احتجاج سردار اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت 1800 افراد کے خلا ف بے بنیاد مقدمہ درج کر نے کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے وڈھ کے رہائشی 1800افراد سمیت گورگین مینگل کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جس پر گورگین مینگل گزشتہ8روز سے گرفتاری دینے کے لیے وڈھ تھانے میں موجود ہیں جبکہ تھانے کے باہر 8روز سے سر دار اختر مینگل بھی سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری رہائشگاہ پر چھاپہ اور پارٹی سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا، اختر مینگل کا الزام

غلام نبی مری نے بتایا کہ معاملہ تب شروع ہوا جب وڈھ میں تاجروں نے انتظامیہ کی جانب سے اپنے مسلح گارڈز کی حراست کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا اس دوران مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انتظامیہ تاجروں کو تحفظ فراہم کر نے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے تاجر براری تنخواہ پر پرائیویٹ گارڈ رکھنے پر مجبور ہوگئی ہے ایسے میں ان گارڈز کو بھی انتظامیہ کی جانب سے پریشان کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر مظاہرین نے 2روز تک کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو وڈھ کے مقام پر بند رکھا، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد تاجروں نے اپنا احتجاج ختم کردیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے تاجروں، سردار اختر مینگل کے صاحبزاے گورگین مینگل سمیت 1800افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات پر مشتمل 3مقدمات درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سیاست اور ریاست دونوں سے مایوس ہو چکا ہوں، اختر مینگل

’ گزشتہ ہفتے سردار اختر مینگل وڈھ تھانے میں گر فتاری کے لیے پیش ہوئے تو انتظامیہ کی جانب سے انہیں گرفتارنہیں کیا گیا بعد ازاں مذاکرات کر کے سر دار اختر مینگل کو یقین دہانی کروائی گئی کہ تینوں مقدمات ختم کر دیے جائیں گے لیکن 3 میں سے 2مقدمات ختم کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ تاحال بر قرار ہے۔

غلام نبی مری نے بتایا کہ بی این پی مینگل نے قومی شاہراہیں بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے تاہم اگر معاملہ حل نہ ہوا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احتجاج اختر مینگل بلوچستان بی این پی شاہراہیں بند غلام نبی مری گورگین مینگل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اختر مینگل بلوچستان بی این پی شاہراہیں بند غلام نبی مری گورگین مینگل انتظامیہ کی جانب سے شاہراہیں بند غلام نبی مری اختر مینگل بی این پی مینگل کے کے لیے

پڑھیں:

خیرپور: ببرلو بائی پاس پر وکلا کا احتجاج، جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں

کولاج فوٹو: اسکرین گریب

خیر پور میں کینال منصوبے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر وکلا کے احتجاج کے موقع پر رانی پور اور سکھر کے درمیان سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔

ان گاڑیوں میں جانوروں سے بھرے درجنوں ٹرک بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ جانوروں کے بیوپاریوں نے سندھ حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ان بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے سے زیادہ وقت ہوچکا ہے اور پھنسے ہوئے جانوروں کو پانی اور غذا نہیں مل سکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قربانی اور ایکسپورٹ کے لیے کراچی لے جائے جانے والے ان جانوروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا خیر پور میں کینال منصوبے کے خلاف وکلا کا ببرلو بائی پاس پر دھرنا جاری ہے۔ 

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے اس حوالے سے کہا کہ آج صبح ہمارےاحتجاجی کیمپ پر حملہ ہوا اور فائرنگ کی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم یہاں سے کسی صورت نہیں جائیں گے، اور ریلوے ٹریک سمیت پورا سندھ بھی بند کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیرپور: ببرلو بائی پاس پر وکلا کا احتجاج، جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • 26 نومبر احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج
  • صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنما و کارکنان کی 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت خارج
  • 26 نومبر احتجاج: صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت خارج 
  • اٹک: معروف بزنس مین ملک جاوید اختر نے بیٹے کی شادی پر مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے
  • غزہ احتجاج: پاکستان میں کے ایف سی پر حملوں کے الزام میں 170 سے زائد افراد گرفتار
  • کے ایف سی کی برانچز پر حملہ کرنے والے 170 سے زائد افراد گرفتار