چینی صدر کا ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بیجنگ :
چین کے صدرشی جن پھنگ نے سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق جمعرات کے روزانہوں نے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے لیے چینی جدیدکاری کی ضروریات کی گہری تفہیم پر زور دیا۔ شی جن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے دوران مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس کوشش کا مقصد باصلاحیت افراد کو مستقل طور پر فروغ دینا، ان کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے۔اجلاس میں چائنا ڈیموکریٹک لیگ، چائنا ایسوسی ایشن فار پروموشن ڈیموکریسی اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ مندوبین نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تیاری مکمل، بھاری جرمانے تجویز
ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنےکے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، اور ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہونے کے بعد اس شعبے میں غیر رجسٹرڈ افراد کے کے کاروبار کرنے اور ٹیکس چوری کرنے پر مقدمات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سزائیں بھی دی جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں کیا شرح سود میں کمی کے بعد اب ریئل اسٹیٹ مارکیٹ بہتر ہو جائے گی؟
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شعبے میں کاروبار کرنے والا شخص اگر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن نہیں کرائے گا تو اسے 50 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ 3 سال تک قید کا اختیار بھی مل سکتا ہے۔
رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو غلط معلومات فراہم کرنے والے ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا، اور ایسے شخص کو 2 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔
اگر کوئی شخص غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرتا ہے تو ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ ایسے شخص کو 5 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرے۔ اس کے علاوہ اتھارٹی کو مطلوب دستاویز فراہم نہ کرنے پر 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کررکھا ہے کہ اس شعبے میں ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کا حصول، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
یہ بھی یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اس وقت پاکستان میں ہے اور جائزہ پالیسی مذاکرات جاری ہیں، بات چیت کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی دوسری قسط جاری کی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھاری جرمانے تجویز تیاری مکمل ٹیکس چوری ریئل اسٹیٹ سیکٹر ریگولیٹری اتھارٹی وی نیوز