پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت، علاقائی امن و استحکام کیلئے عزم کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25 میں شرکت کی۔ مشق کموڈو 25 میں 38 ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت، علاقائی امن و استحکام کیلئے عزم کا مظہر ہے۔ مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا، جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون کا اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پی این ایس اصلت نے کولمبو سری لنکا کا بھی دورہ کیا۔ کمانڈنگ آفسر پی این ایس اصلت نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔ پی این ایس اصلت کا سری لنکا اور انڈونیشیا کا دورہ دونوں دوست ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی این ایس اصلت پاک بحریہ اصلت نے

پڑھیں:

آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔

 وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔

  وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار

 محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

 وزیرِ خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینار سےخطاب کے دوران معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے، وہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔

انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے، اب قبر کھودی جارہی ہے : شیخ رشید

متعلقہ مضامین

  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
  • کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
  • امریکا کا چینی بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس کا اعلان
  • تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی
  • تل ابیب اور 2 طیارہ بردار امریکی بحری جہازوں پر کامیاب یمنی حملے