وزیراعظم کی نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزیراعظم کی نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف منصوبے پر عملدرآمد کے عمل کی خود نگرانی کریں گے جبکہ اس حوالے سے نے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کے لیے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے جبکہ مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور ضروری ہنر کی فراہمی سے با اختیار اور بر سر روزگار بنا رہے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت کی فراہمی سے افرادی قوت کی برآمد کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم کو آئندہ 4 برس میں مختلف اداروں کے ذریعے تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ 4 برس میں 24 لاکھ سالانہ سے لے کر 60 لاکھ سالانہ تک نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کی فراہمی سے روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی جبکہ نوجوانوں کی ہنر و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے لیے مارکیٹ اور صنعتوں و بین الاقوامی سطح پر افرادی قوت کی کھپت کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ حب حتمی مراحل میں ہے جس کا اجرا رواں ماہ میں کر دیا جائے گا جبکہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ تمام وزارتوں و اداروں کی اس حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فراہم کرنے کے نوجوانوں کو
پڑھیں:
محکمہ صحت کے 43ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی منظوری
کراچی میں 15نوشہروفیروزمیں 7، دادو، لاڑکانہ میں تین تین منصوبے شامل
منصوبوں میں اسپتال، کالجز اور محکمہ صحت کے مختلف مراکز کی تعمیر ومرمت شامل
محکمہ صحت سندھ نے رواں مالی سال کے دوران 43ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ صحت سندھ نے رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو رہورٹ پیش کردی۔ محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 15،نوشہروفیروز میں 7، دادو اور لاڑکانہ کے تین تین اور میرپورخاص میں 2منصوبہ مکمل ہوں گے ۔ عمر کوٹ ، قمبر شہداد کوٹ ، بدین ، جامشورو، خیرپور جیکب آباد ، ٹھٹھہ ، سجاول ، حیدرآباد اور تھرپارکر کا ایک ایک منصوبہ شامل ہے ۔ ان منصوبوں میں اسپتالوں ۔ میڈیکل کالجز ۔ صحت مراکز کی تعمیر اور مرمت شامل ہیں۔۔ منصوبوں پر اٹھارہ ارب روپے سے زائد کی رقم مختص ہے ۔ جس کے جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے بھی ہدایت کی گئی ہے ۔