سلیکٹرز شاداب خان کو کپتان بنانا چاہتے ہیں ، باسط علی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے ٹیسٹ سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کا مقصد شاداب کو مستقبل میں ٹیم کی قیادت دینا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے 54 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جنوری 2024ء کے بعد سے پاکستان نے ٹی20 فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ اب آغا سلمان سمیت 4 کپتان دیکھ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ٹیم ناتجربہ کار ہے، کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں آغا سلمان کو کپتانی سے محروم کردیا جائے گا اور شاداب کو لایا جائے گا جو سلیکٹرز چاہتے ہیں۔باسط علی نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ ٹی20 کیلیے نہایت ناتجربہ کار ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اگر ٹیم ہاری اور کپتان لی گئی تو سلیکٹرز کا سوچا سمجھا پلان ہوگا، میرے خیال میں شاداب کو کھیلنے دیں، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان آغا کی بطور ٹی20 فارمیٹ میں کپتانی غلط فیصلہ ہے کیونکہ وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کا بہترین کرکٹر ہے لیکن سلیکٹرز اور کوچز نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ باسط علی نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ کے اسکواڈ میں جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ٹیموں کا اعلان کرکے خود گڑبڑ کردی ہے، دو دو کھلاڑی مختلف لوگوں کی پسند کی بنیاد پر منتخب کیے گئے ہیں، ایک ٹیم ایسی نہیں بنتی دوست! سیلکٹرز شاید لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کے نویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔
اسکواڈ:
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام-کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید، عبید شاہ