پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر — فائل فوٹو

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے بتایا ہے کہ آج اسلام آباد میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس طلب کیا ہے۔

پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس میں الائنس کا باضابطہ آئین بنایا جائے گا۔

 سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی مشکلات اور دہشت گردی سے دوچار ہے، ملک کو ان مسائل سے نکالنے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہو گا۔

پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی ہر لحاظ سے کارکرگی صفر ہے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحریک کامیاب ہو گی، تمام رکاوٹیں عبور کریں گے، مینڈیٹ چور وفاقی حکومت کو ملکی مسائل کی کوئی فکر نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلیے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست؛ فریقین کونوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  سینیٹراعجاز احمد چودھری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہی دائرہ اختیار ہے جس کی 3 بڑی وجوہات ہیں۔ بابر اعوان نے محمد خان جونیجو،جاوید ہاشمی کیسز اورسپریم کورٹ آف پاکستان کے مختلف فیصلوں کا بھی حوالہ دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔ درخواست میں وفاق بذریعہ وزارت داخلہ،سیکرٹری سینیٹ کو فریق بنایاگیا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب،سپریٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد بھی فریق بنائے گئے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی 2023 کوایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائی کورٹ سے ختم ہوا۔ ایم پی او ختم ہونے پر 9مئی کے جعلی اور بوگس مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ لاہور جیل میں قید ہوں،سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے۔ استدعا ہے کہ ہرسینیٹ اجلاس اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیاجائے۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں: عمر ایوب
  • کوشش ہے قومی ایجنڈے پر سب جماعتوں کو اکٹھا کرکے نئے الیکشن کی طرف جائیں، اسد قیصر
  • انتظامی مسائل، قومی ایئر لائن کی 10 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکار
  • اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلئے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست پر فریقین کونوٹس جاری
  • اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں. عمر ایوب
  • اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلیے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست؛ فریقین کونوٹس جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف بی آر افسران کی ترقی کیلئے 12مارچ تک سلیکشن بورڈ اجلاس نہ بلانے کا حکم
  • 16ویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل، ایوان کی کارکردگی کیا رہی؟
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا