آڈیو لیک کیس: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں عدم پیشی کے باعث وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔علی امین گنڈا پور یا ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھی۔آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس وزیر اعلی
پڑھیں:
ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے، علی امین گنڈاپور
وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹووزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے، وفاق کیسز تو بنا رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ دہشتگردی روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنارہے ہیں، ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں، انہوں نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا دیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوابی اظہارِ تشکر کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں، افغانستان سے بغیر بات چیت کے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے، کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں، ان کی کیا کارکردگی ہے؟ پنجاب حکومت اشتہارات دے رہی ہے، کارکردگی کچھ نہیں۔
انہوں نے یہ کہا کہ میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانیٔ پی ٹی آئی کے نام سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کو اسٹیڈیم سے متعلق غلط رپورٹ پیش کی گئی، اسٹیڈیم میں پختونخوا کی اپنی سپر لیگ بھی شروع کر رہے ہیں۔