انسانی حقوق کی علم بردار اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 13 برس بعد اپنے آبائی گاؤں لوٹ آئیں۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس دورے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ 13 برس بعد وطن واپس آنے پر کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ جذباتی ہو گئیں، انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔  انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے بچپن میں اپنی ہر چھٹی پاکستان کے علاقے شانگلہ میں دریا کے کنارے کھیلتے ہوئے اور اپنے خاندان کے ساتھ کھانا بانٹتے ہوئے گزاری۔ انہوں نے لکھا کہ آج 13 برس کے طویل عرصے کے بعد یہاں واپس آنا، ایک بار پھر پہاڑوں کے درمیان ٹھنڈے دریا میں ہاتھ ڈبونا اور اپنے پیارے کزنز کے ساتھ ہنسنا میرے لیے باعثِ مسرت ہے، یہ جگہ میرے دل کو بہت عزیز ہے، امید ہے کہ میں بار بار یہاں واپس آؤں۔ ملالہ نے وطنِ عزیز کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا گو ہوں کہ اس خوبصورت ملک کے ہر کونے میں امن و سلامتی کا راج ہو، یہاں کا ہر شہری سلامت رہے، گزشتہ روز بنوں سمیت حالیہ دہشت گرد حملے سے دل غمگین و اداس ہے۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دہشت گرد حملوں کے متاثرین کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔ واضح رہے کہ 2012ء میں ملالہ یوسف زئی اور ان کی ساتھی طالبات پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا، اس وقت ملالہ صرف 15 برس کی تھیں، طالبان کی گولی کا نشانہ بننے کے بعد وہ بیرونِ ملک چلی گئی تھیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملالہ یوسف زئی انہوں نے

پڑھیں:

ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات

ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

شانگلہ(آئی پی ایس ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے گاں برکانہ شاہ پور پہنچیں۔ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی اور والدہ بھی ساتھ تھیں، ملالہ یوسفزئی شانگلہ میں اپنے آبائی گھر گئیں،رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کے مطابق ملالہ نے یتیم بچیوں کیلئے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ بھی کیا، ملالہ یوسفزئی شانگلہ سے اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کے نوبل انعام کیلئے امیدواروں کی تعداد 300سے زائد ہو گئی،ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل
  • سال 2025 کے نوبیل امن انعام کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے
  • ملالہ یوسفزئی نے 13 برس بعد آبائی علاقے کا دورہ کرنے پر کیا کہا؟
  • ٹرمپ، پوپ فرانسس اور 300 سے زائد افراد نوبیل امن انعام کے لیے نامزد
  • ملالہ یوسف زئی کی 13 برس بعد آبائی گاؤں واپسی
  • امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے تو خطے میں امن بحال ہوگا، پاکستان
  • ملالہ یوسفزئی کا خیبرپختونخوا میں اپنے آبائی علاقے کا دورہ
  • ملالہ یوسف زئی آبائی علاقے پہنچ گئیں، رشتہ داروں اور طالبات سے ملاقات
  • ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات