Nawaiwaqt:
2025-03-06@14:41:37 GMT

گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبرپر

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان دوسرے نمبرپر

پاکستان  گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں دوسرے نمبرپر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں حملوں میں ہونے والی اموات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پہلے نمبر پر برکینا فاسو، تیسرے نمبر پر شام، چوتھے نمبر پر مالی، پانچویں نمبر نائیجر، چھٹے نمبر پر نائیجریا اور ساتویں نمبر پر صومالیہ ہے۔انڈیکس میں اسرائیل آٹھویں ، افغانستان نویں اور کیمرون دسویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں دہشت گردی کے اثرات کے لحاظ سے 163 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ درجہ بندی جن اشاریوں کی بنیاد پر کی گئی ان میں دہشت گردی کے واقعات، ہلاکتوں، زخمیوں اور یرغمالیوں کی تعداد شامل ہے۔ 12ویں سالانہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس (جی ٹی آئی) کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تیزی سے بڑھتا ہوا دہشت گرد گروہ بن کر ابھرا ہے اوراس گروہ کے باعث  ہلاکتوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا۔ کالعدم ٹی ٹی پی دوسرے سال بھی پاکستان کی مہلک ترین دہشت گرد تنظیم ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی  2024 میں پاکستان میں 52 فیصد اموات کی ذمہ دار تھی۔ گزشتہ سال ٹی ٹی پی نے 482 حملے کیے جن کے نتیجے میں 558 ہلاکتیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کےحکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہوں نے بالخصوص پاک افغان سرحد پرحملوں میں اضافہ کیا جبکہ  بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے صوبے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ 2024 میں پاکستان میں ہونے والے 96 فیصد سے زائد دہشت گرد حملے اوراموات مغربی سرحدی علاقوں میں ہوئیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2024 میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)  پاکستان میں مہلک ترین دہشت گرد حملے کی ذمہ دار تھی۔ بلوچ عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافے نے 2024 میں پاکستان میں دہشت گردی بڑھنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان میں میں پاکستان ٹی ٹی پی

پڑھیں:

چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو میں 2025 کے لئے تقریباً 5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر

چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو میں 2025 کے لئے تقریباً 5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ: چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا۔

بدھ کے روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی۔ ورک رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے لئے چین کی ترقی کے اہم متوقع اہداف یہ ہیں: جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5فیصد ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رہے گی جبکہ شہری علاقوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

معتدل نرم مانیٹری پالیسی نافذ کی جائے، ریزرو ریشو اور شرح سود کو وقت کیساتھ کم کیا جائے تاکہ وافر لیکویڈیٹی برقرار رکھی جائے۔ ریل اسٹیٹ مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ کی صحت مند ترقی کو مزید فروغ دیا جائے، صارفی اشیاء کی تجارت میں مدد کے لئے 300 بلین یوآن کے انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز کا انتظام کیا جائے۔ کھپت کے امکانات کو بڑھانے کے لئے تعطیلات کے نظام کو نافذ اور بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • 2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ
  • دہشتگردی کا شکار پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر
  • عالمی دہشتگردی انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر
  • پاکستانی صنعتوں کیلئے بجلی چین، بھارت، امریکا سے دو گنا مہنگی، مسابقت بری طرح متاثر
  • پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر آگیا
  • سال 2025 پاکستان میں کپاس کی بحالی کا سال قرار
  • چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو میں 2025 کے لئے تقریباً 5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر
  • 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے لے کر اب تک 99.9 فیصد تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے، رپور ٹ
  • چین،14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے لے کر اب تک 99.9 فیصد تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے، رپور ٹ