پاک بحریہ کے جہاز "اصلت" کی انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو-25 میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز" اصلت "نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو-25 (KOMODO-25) میں شرکت کی ۔مشق کموڈو-25 میں 38 ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت، علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کا مظہر ہے ۔مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون کا اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔پی این ایس اصلت نے کولمبو سری لنکا کا بھی دورہ کیا ۔کمانڈنگ آفسر پی این ایس اصلت نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔
سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کی عمر کی حد کم کر دی
آ۴ی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں ۔پی این ایس" اصلت" کا سری لنکا اور انڈونیشیا کا دورہ دونوں دوست ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی این ایس پاک بحریہ
پڑھیں:
اسرائیل کا لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے بحری کمانڈر کو نشانہ بنانیکا دعویٰ
اسرائیل نے الزام لگایا کہ خضر سید ہاشم ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جو اسرائیل اور اسکے شہریوں کیلئے خطرہ تھیں۔ فوج نے مزید کہا کہ سید ہاشم، حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے رکن تھے اور وہ بحری اسمگلنگ آپریشنز میں بھی ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اپنے ایک فضائی حملے میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے بحری کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو جنوبی لبنان میں ایک فضائی حملے کے دوران حزب اللہ کے بحری کمانڈر خضر سید ہاشم کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے قنا قصبے کے قریب لبنانی مسلح گروپ کے بحریہ یونٹ کے کمانڈر خضر سید ہاشم کو شہید کیا۔
اسرائیل نے الزام لگایا کہ خضر سید ہاشم ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جو اسرائیل اور اس کے شہریوں کے لیے خطرہ تھیں۔ فوج نے مزید کہا کہ خضر سید ہاشم، حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے رکن تھے اور وہ بحری اسمگلنگ آپریشنز میں بھی ملوث تھے۔ ادھر لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ جنوبی شہر صور کے علاقے میں اسرائیلی حملے کے دوران ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شخص شہید ہوا۔