مریم نواز نے میو ہسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں، جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتا چلے، کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔
پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا
ان کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا، کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، ایک معصوم بچی نے کہا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں، اس کی بات سن کر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور دورے کے دوران ہی میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف گھیرا تنگ، کتنی سزا ہو گی؟ جانئے
انہوں نے میو اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری کرنے کی ہدایت کی اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی، انہوں نے میڈیسن کے واجباتِ کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور اسپتال میں ادویات کی100 فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کی اور اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کر لیا۔مریم نواز نے اسٹور میں ادویات، سرنج،برنولا اور دیگر اشیاء کی فراہمی چیک کرائی، انہوں نے میو اسپتال ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ کا جائزہ بھی لیا۔
امریکہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار واپس لے تو خطے میں امن بحال ہو گا: دفتر خارجہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعا کی، وہ جگہ جگہ رک کر لوگوں کی شکایات اور مسائل سنتی رہیں۔
انہوں نے سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سنیں اور فوری ازالہ کی ہدایت کی، گوجرانوالہ سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی۔
دورے کے دوران انہوں نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں، وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا، مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کی ہدایت کی میو اسپتال مریضوں اور اسپتال میں انہوں نے نے میو
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا ہے، مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔
مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جنرل سرجری، گائنی، تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی، آر ایچ سی کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتے بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے سامبلی جنرل اسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی ہدایت کی۔ انہوں ںے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا میں جون تک او پی ڈی فنکشنل کرنے، جناح اسپتال پی آئی سی ٹو کو 30ستمبر تک فعال کرنے، نوازشریف کینسر اسپتال کو مقررہ مدت میں فعال کرنے، بورڈز آف گورنر کی نامزدگی اور دیگر امور کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈویژنل لیول پر ہر مرض کے علاج کے لئے میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا، ہر ضلع کی سطح پر برن یونٹ، کارڈیک سینٹراور چلڈرن وارڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا، لاہور رنگ روڈ کے اطراف میں میگا میڈیکل سٹی قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے 1147مراکز صحت میں سے 766کی ری ویمپنگ مکمل، 396محکمہ صحت کے سپرد کر دیئے گئے۔ پنجاب بھر کے او پی ڈی میں 6ارب 70کروڑ سے زائد کی مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہیں، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے لئے 12671 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے تحت گھروں کے سروے، ڈیٹا، بیماریاں اور دیگر تفصیلات حاصل کی جائیں گی، مریم نواز ہیلتھ کلینک پروگرام کے تحت ہیلتھ منیجر پورٹل پر 2230 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، چیف منسٹر اسپیشل اینی شیٹیو ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت پانچ رینل اور ایک لیور ٹرانسپلانٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
بتایا گیا کہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 6900 مریض رجسٹرڈ ہوئے، 2625 مستفید ہوچکے، چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کے تحت 8ہزار سے زائد مریضوں کا ڈائیلسز مکمل ہوا، مزید 7630 مریض رجسٹرڈ ہوئے، پنجاب بھر میں کلینک آن ویل سے 72لاکھ مریض مستفید ہوچکے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 100فیصد بہتری لانا ہدف ہے، اسپتالوں میں مناسب صفائی نہ ہونا انتہائی افسوس ناک اور تکلیف دہ امر ہے، پسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کو بھی جدید ترین طبی سہولتوں کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ضرورت کے مطابق جدید ترین طبی آلات مرحلہ وار فراہم کررہے ہیں، ڈاکٹروں اور اسٹاف کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے پائیدار اقدامات کیے جارہے ہیں