ڈونلڈ ٹرامپ کی دھمکیوں اور توہین آمیز رویے پر حماس کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ یہ دھمکیاں جنگبندی کے معاہدے میں رکاوٹ ہیں۔ جن کا مقصد طے شدہ معاہدوں سے فرار کیلئے صیہونیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح ایک بار پھر امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے فلسطینی عوام اور "حماس" کے خلاف دھمکیوں اور توہین آمیز بیانات کا سلسلہ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس یا تو اسرائیلی قیدیوں کو فوراََ رہا کرے یا پھر اپنا کام تمام سمجھے۔ حماس کے خاتمے کے لئے جس چیز کی ضرورت ہوئی میں اسے اسرائیل بھجواوں گا۔ امریکی صدر نے دھمکی لگاتے ہوئے کہا کہ میں جو کچھ کہتا ہوں اگر وہ انجام نہ دیا تو حماس کا کوئی کارکن نہیں بچے گا۔ انہوں نے حماس کو نفسیاتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاشوں کو سنبھالے رکھنا مریض اور پاگل لوگوں کا کام ہے۔ اب بھی وقت ہے غزہ کو خالی کر دو۔ اگر ہمارے قیدی پکڑے رکھو گے تو مرو گے اسلئے عقل کا استعمال کرو اور انہیں رہا کرو ورنہ تمہاری زندگی جہنم بنا دوں گا۔ ڈونلڈ ٹرامپ نے غزہ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر صیہونیوں کو قید نہیں کرو گے تو ایک شاندار مستقبل تمہارا منتظر ہے۔
امریکی صدر کے ان بے بنیاد اور گھٹیا الزامات پر حماس کے ترجمان "عبداللطیف القانوع" نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام کے خلاف ڈونلڈ ٹرامپ کی مسلسل دھمکیاں، جنگ بندی کے معاہدے سے دستبرداری اور ہمارے خلاف محاصرے و قحط کو ایجاد کرنے کے لئے "نتین یاہو" کی حمایت کے مترادف ہیں۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بہترین راستہ یہ ہے کہ قابض صیہونی رژیم مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو اور ثالثین کے ذریعے جس معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں اس پر کاربند رہے۔ حماس ہی کے ایک اور ترجمان "حازم قاسم" نے ڈونلڈ ٹرامپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ یہ دھمکیاں جنگ بندی کے معاہدے میں رکاوٹ ہیں۔ جن کا مقصد طے شدہ معاہدوں سے فرار کے لئے صیہونیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ امریکی ثالثی میں انجام پایا۔ جس میں طے کیا گیا ہے کہ دونوں طرف کے قیدی تین مرحلوں میں آزاد ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔
واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔
دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
Post Views: 1